مسیحی زندگی

آپ کی نئی زندگی

جس لمحے میں آپ نے یسوع مسیح کو اپنا نجات دہندہ مانا آپ کی نئی زندگی شروع ہوئی۔ یسوع زندگی دینے والا ہے۔ ایسی زندگی جو عمدہ، زرخیز، مسرت بخش، اور ہمیشہ کی ہے۔ اس کورس کے مصنف لوئس جٹر واکر ہیں جو اس نئی زندگی کو سمجھنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔

آپ کی بائبل مقدس

بہت برس پہلے اسرائیل کے بادشاہ داوْد نے خدا کے کلام کے متعلق اپنے جزبات کا اظہار کیا "تیرا کلام میرے قدموں کے لیئے چراغ اور میری راہ کے لیئے روشنی ہے" (زبور ۱۱۹ : ۱۰۵ )۔ آپ کیسی ہی مشکل صورت حال میں ہوں یا آپ کو کیسا بھی فیصلہ کرنا ہو آپ کو ویسا ہی اعتماد ہو سکتا ہے جیسے بادشاہ داوْد کو تھا۔ اس کورس کو جوڈی بارٹل نے لوئس واکر کا پہلا کورس سے انتخاب کیا۔ یہ کورس آپ کو بائبل سے متعارف کریگا اور آپ کو اس کا مطالعہ کرنے میںمدد کریگاتاکہ آپ یہ بصیرت پا سکیں کہ خدا کس طرح ہماری صورت حال کو دیکھتا ہے اور جب ہم اس سے مدد مانگتے ہیں تو کس طرح ہماری مدد کرتا ہے۔

یسوع کون ہے

یسوع کی شناخت کے بارے میں سیکھنے کےلئے سب سے بہترین جگہ بائبل ہے۔ یہ کورس، جسے ایلٹن جی ہل نے تحریر کیا اور لیوس جیٹر واکر نے تشریح کیا، یسوع کی زندگی کو اس کی پیدائش سے شروع کر تے ہوئے اور اس کی آمد ثانی کے بارے میں کی جانے والی پیشن گوئیوں کو جاری رکھتے ہوئے واضح طورپر بیان کرتا ہے۔ اس کورس کے آخر میں مطالعہ کرنے والے کےلئے یسوع کے ساتھ گفتگو کرنے کا دعوت نامہ ہے۔

کلیسیاء

یہ کورس صرف کلیسیاء کے متعلق نہیں بتاتا بلکہ یہ دکھاتا ہے کہ کلیسیاء کا ہر ایک ممبراس کورس میں سیکھی ہوئ باتوں پر عمل کرکے کیسے مسیح اور کلیسیاء کے لئے فائدہ مند ہو سکتے ہیں ۔ ڈانلڈ سمیٹن کا لکھا ہوا یہ کورس امانداروںکوبہتر سمجھ دیتا ہے کہ کلیسیاء کے اندر ان کے لئےکونسی جگہ ہے اور انہیںیہ بھی دکھاتا ہے کہ وہ اپنی قابلییت کو کیسے کلیسیاء کا ایک لازمی حصہ بنایں۔

شخصی بشارت

خوش خبری کو ہر جگہ لوگوں تک لے جانےمیں یسوع ہمارے لئے ایک نمونہ ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ہم جہاں کہیں بھی ہوں ان کی خوشخبری کو پھیلائیں۔ جین بپتستہ ساوادوگو کا لکھاہوا یہ کورس بشارت کی حقیقی نوعیت کو سمجھنے میں آپ کی مدد کریگا۔ اس کورس کے اصولوں کو جان کر یہ آپ کو اس قابل بنائیگا کہ اپنے اردگرد کے لوگوں کو بڑے یقین کے ساتھ مثبت انداز میں المسیح کے بارے میں بتا سکیں۔

بائبل مقدس کی اخلاقیات

اکثر ہم چیزوں کے بارے میں سوچتے ہیں جو ایک مسیحی ہونے کے باعث ہم نہیں کر سکتے۔ لیکن راست باز زندگی بسر کرنے کا سبب وہی ہونا چاہیئے جو یسوع نے بتایا ہے"پاک ہواس لئے کہ میں پاک ہوں" (1 پطرس 12 : 1 )۔ جان اور سارا مائلز کا لکھا ہوا یہ کورس ان اصولوں کے وجوہات کی وضاحت کرتا ہے جن کو اس لئے بنایا گیا تھا تاکہ وہ ایمانداروں کے لئے خدا کی خدمت کرنے میںخوشی کا باعث بنے اور وہ پاک ہوجائیں جیسے خدا پاک ہے۔

جب ہم دعا کریں

جب خدا نے ہمیں بنایا تو اس نے ہمارے اندر ایسی خواہش پیدا کی جو ہمیں اس کی جانب لے جاتی ہے۔ ہمیں اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ ہمارے مسائل کے حل، ہماری حفاظت اور ہماری ضروریات پوری کرنے کے لیئے ہمیں اپنے سے کسی بڑی طاقت کی ضرورت ہے۔ ہم دعا کے وصیلہ سے خدا سے مدد مانگنا سیکھتے ہیں۔ رابرٹ ایشکرافٹ کا یہ کورس ہمیں یہ دکھاتا ہے کہ جب ہم خدا سے دعا مانگتے ہیں اور اس کی عبادت کرتے ہیں تو ہماری دعاوں کے جواب کیسے مل سکتے ہیں اور ہماری ضروریات کیسے پوری ہو سکتی ہیں۔

بائبل مقدس کا مطالعہ کیسے کیا جائے

جب ایک مرتبہ ہم اپنی زندگی کے لیئےخدا کے منصوبے کی پیروی کا فیصلہ کرتے ہیں تو ہم نہ صرف اپنی زندگی اور کردار کو المسیح کے نمونے کے مطابق ڈھالنے کے زمدار بن جاتے ہیں بلکہ ہمارا فرض بن جاتا ہے کہ ہم المسیح کے محبت دوسروں کے ساتھ بانٹیں تاکہ ان کی زندگیاں بھی تبدیل ہوں۔ بائبل مقدس کے مطالعہ کے دوران جو خدا ہم پر روح القدس کے وسیلہ سے ظاہر کرتا ہے اس کی پیروی کرنے سے ہم اپنی زمداریاں پوری کر سکتے ہیں۔ ٹامس مفوری کا لکھا ہوا اس کورس میں ان لوگوں کے لیئے بہت سے ضروری بصیرت ہیں جو اپنا بائبل کا مطالعہ کو بہتر ترتیب دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

آپ کا مددگار دوست

ہر ایک انسان کو دوستوں کی ضرورت ہے اور وہ ان دوستوں کی قدر کرتا ہے جو ہمیشہ سے موجود ہوتے ہیں جب آپ کو ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہو۔ ہم میں سے ہر ایک کا روح القدس میں ایک دوست ہے اور لوئس واکر کا یہ کورس ہمیں اس دوست کے بارے میں بتاتا ہے۔ بہت سے طلباء نے اس کورس کے مطالعہ کے بعد روح القدس سے معمور ہونے کا تجربہ پایا ہے۔

مسیحی عبادت

جیسے آپ اپنی مسیحی زندگی میں ترقی کرتے جاتے ہیں خداوند کی عبادت کی خواہش آپ میں بڑھتی جاتی ہے۔ اور اس خواہش کی تکمیل لازمی ہے۔ خدا بھی اپنے فرزندوں کے ساتھ رفاقت اور شراکت کی خواہش رکھتا ہے۔ جوڈی بارٹل کا لکھا ہوا یہ کورس ان لوگوں کی مدد کریگا جو خدا کی پرستش کی ضرورت اور فائدہ کا مثال دے کر اپنی شخصی عبادت کو مسلسل طور پر قائم رکھینگے۔ یہ کورس جماعت میں عبادت کے فائدے کے لئے ضروری اصول بتاتا ہے۔

مسیحی کارکن

کلیسیا کا ایک حصہ ہونے کے ناتے آپ یہ جان سکتے ہیں کہ آپ خدا کے منصوبے میں کیسے شامل ہو سکتے ہیںاور یہ سیکھ سکتے ہیں کہ خدا کیسے آپ کو کلیسیا میں اس کی خدمت کے لئے تیار کریگا۔ میریان برنیٹ کا لکھا ہوا یہ کورس بیان کرتا ہے کہ خدا کس طرح کلیسیا کو اپنے منصوبے کے ارادے کے مطابق منظم کیا اور ہر ایک ممبران کو مسیح کے بدن کا حصہ بنایا۔ اس میں عملی تجاویز پیش کی گئی ہے کہ مسیحی کارکن کو کس قسم کا شخص ہونا چاہیئے اور اپنی نعمتوں کی تلاش اور تشکیل کرکے کس طرح کلیسیا کی خدمت کر سکتے ہیں۔ یہ کورس آپ کی مدد کریگا کہ آپ کس طرح کلیسیا کے رہنماوٴں کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں اور اپنے ارد گرد موجود لوگوں کی مدد کر سکتے ہیں۔

شادی اور گھر

بہت سے نوجوان جوڑے اپنی شادی کی تیاری کے لیئے اس کورس میں سے بہت سے آزمائی ہوئی اصولوں کو سیکھ کر ایک خوشحال گھر بنانا چاہتے ہیں۔ جیسے جیسے وہ ریکس جیکسن کا اس کورس کا مطالعہ کرتے جاتے ہیں ویسے وہ ایک اچھی خاندانی زندگی اور آپس میں صحیح تعلقات کے بنیادی اصول سیکھتے جاتے ہیں اور ہر خاندان کا ہر ایک فرد ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنا سیکھتے ہیں۔ شادی خدا کا منصوبہ ہے اور خاندان سے سماج کی تعمیر ہوتی ہے۔ مضبوط خاندان کے بغیر کلیسیاء کی تعمیر ویسے نہیں ہو سکتی جیسے خدا چاہتا ہے۔ یہ کورس شادی اور گھر کے تمام مناظر دیکھتا ہے جو ایک خاندان کو مضبوط کرتا ہے اور جس کے سہارے کلیسیاء بنتی ہے۔

خدا کا منصوبہ۔ آپ کا فیصلہ

آپ کی زندگی کے لئے خدا کا ایک منصوبہ ہے۔ لیکن اس نے اپنے منصوبے کی پیروی کرنے کا فیصلہ آپ کو دیاہے۔ لویل ہاریپ کا یہ کورس آپ کو خدا کے اس منصوبے کو جاننے میں مدد کریگی اوروہ بہت سے طریقےجاننے میں مدد کریگی جن کے ظریہ سے خدا آپ کی مدد کریگا بشرط آپ اس کی پیروی کرنے کا فیصلہ کریں۔خدا کے منصوبے کا علم اور ہمارا فیصلہ ہمیں بہت سارے منتشر معاملوں کے مقابل روزمرہ فیصلہ کرنے میں مدد کریگا۔

یوحنا کی انجیل

اس کورس کو یوحنا کی انجیل میں دیئے ہوئے نمونے کے مطابق تیار کیاگیا ہے اور اس کورس کا مرکز یسوع المسیح کی شخصیت ہے۔ اس کورس میںشامل ہیں یسوع المسیح کی زندگی کی گہری تفصیلات۔ ان کی تعلیمات۔ اور ان کےوہ دعوے جن کا زکربائبل کی کسی دوسری کتابوںمیں نہیںہے ۔ اس کورس کے مصنف ریکس جیکسن اس کے پڑھنے والوں کو یوحنا کی انجیل کا ہر ایک باب کا مطالعہ تفصیل سےکراتے ہیں اور یسوع المسیح کے بارے میں وہ باتیںجن کا زکر یسوع المسیح کے سب سے قریبی شاگرد یوحنا نے کی ہیں ان کو بڑی تفصیل سے پیش کرتےہیں۔

ہم ایمان رکھتے ہیں

خدا کا کلام سیکھنے سے ہمیں سوالات کے جوابات دینے میں مدد ملتی ہے کہ ہم کس پر ایمان رکھتے ہیں اور ہمارے ایمان رکھنے کی وجوہات کیا ہیں۔ چنانچہ ہم ویسا ہی بن جاتے ہیں جیسا ہمارا ایمان ہے۔ اس کورس کے موضوعات دلچسپ مگر مشکل ہیں اور مضامین بائبل میں سے ہیں۔ اس کورس کا ختمی نتیجہ آپ کے تمام زندگی کو اثر کریگا۔

کلیسیا کیا کرتی ہے

کلیسیا کا مقصد کیا ہے اور لوگ گرجے گھروں میں کیوں جاتے ہیں؟ بپتسمہ لینے کا مطلب کیا ہے؟ ایمانداروں کو عشائے ربانی میں شریک ہونے کی کیوں ضرورت ہے؟ کیا بچوں کو خدا کیلئےوقف کرنا بائبل کے مطابق ہے؟ رابرٹ اور ایولین بولٹن کا لکھا ہوا اس کورس میں کلیسیا کے بارے میں بہت سے سوالات کے جوابات ملینگے۔ کلیسیا کیا کرتی ہے اور کیوں کرتی ہے اس بات کو بائبل کی بنیاد سے بیان کرنے کیلئے ہم میری جوکہ ایک نئی مسیحی ہے اور اس کا منگیتر تیموتھی کے تجربوں کو اس کتاب میں شروع سے لے کر آخر تک دیکھینگے۔

تعلیمی خدمت

تعلیم تالاب میں ایک کنکری پھینکنے کی مانند ہے۔ اس کی لہریں کنارے تک جاتی ہیں۔ جب ہم ایک شخص کو تعلیم دیتے ہیں اور وہ دوسروں کو تعلیم دیتا ہے تو نتائج پانی کی لہروں کی مانند ہوتے ہیں جو ہمارے ارد گرد تمام لوگوں تک پہنچتے ہیں۔ مارجوری سٹوارڈ کا یہ کورس آپ کی مدد کریگا کہ آپ یہ بیان کر سکیں کہ آپ ایسی تعلیمی خدمت کوکیسے حاصل کر سکتے ہیں جو نہایت عمدہ اور فائدہ مند ہو۔ یسوع نےاپنے شاگردوں سے کہا "پس تم جا کر سب قوموں کو شاگرد بنائو ۔۔۔اور ان کو یہ تعلیم دو کہ ان سب باتوں پر عمل کریں جن کا میں نے تم کو حکم دیا۔۔۔" یہ وہ حکم ہے جو کلیسیا کو ضرور پورا کرنا ہے۔

مسیحی اپنے معاشرے میں

اگر آپ یسوع المسیح کو اپنا شخصی نجات دہندہ کے طور پر قبول کر چکے ہیں تو پھر آپ اپنی زندگی میں گہری تبدیلیوں کا تجربہ کر چکے ہونگے۔ان تبدیلیوں میں سےیقیناًایک تبدیلی دوسروں کے لئے آپ کے طرزِعمل میں آئی ہوگی۔ہم سب ایک ہی مسیحی معاشرےکا حصہ ہیں اور ڈانلڈ سٹکلس کا یہ کورس ہمیں سکھاتا ہے کہ یہ معاشرہ صرف ایک رہنے کی جگہ نہیں بلکہ دوسروں کے ساتھ رزندگی بسر کرنے کایک روحانی طرزِعمل ہےاور خدا چاہتا ہے کہ ہم اس بات کا احساس کریں کہ دوسروں کے ساتھ سہی طرزِعمل سے زندگی بسر کرنا کتنا ضروری ہے۔