کلیسیا کیا کرتی ہے
کلیسیا کا مقصد کیا ہے اور لوگ گرجے گھروں میں کیوں جاتے ہیں؟ بپتسمہ لینے کا مطلب کیا ہے؟ ایمانداروں کو عشائے ربانی میں شریک ہونے کی کیوں ضرورت ہے؟ کیا بچوں کو خدا کیلئےوقف کرنا بائبل کے مطابق ہے؟ رابرٹ اور ایولین بولٹن کا لکھا ہوا اس کورس میں کلیسیا کے بارے میں بہت سے سوالات کے جوابات ملینگے۔ کلیسیا کیا کرتی ہے اور کیوں کرتی ہے اس بات کو بائبل کی بنیاد سے بیان کرنے کیلئے ہم میری جوکہ ایک نئی مسیحی ہے اور اس کا منگیتر تیموتھی کے تجربوں کو اس کتاب میں شروع سے لے کر آخر تک دیکھینگے۔
ایک گرجہ گھر کو بعض وقت عبادت کا گھر کہا جاتا ہے۔ یہ کہنا مناسب ہے کیونکہ اس کا بنیادی مقصد لوگوں کے لئے ایک جگہ فراہم کرنا جہاں وہ مل کر خداوند کی عبادت کر سکیں۔ یسوع نے ہمیں تعلیم دی کہ ہمارا آسمانی باپ ہماری عبادت کا خواہشمند ہے۔ اگرچہ آسمان کے تمام لشکر ہر وقت اس کی عبادت کرتے ہیں اس کے باوجود وہ ہماری عبادت کا خواہشمند ہے کیونکہ عبادت ہمیں اس کی رفاقت میں لاتی ہے۔
کلام خدا کو ان کلیسیاوں میں ترجی حیثیت اور عزت کا مقام دیا جاتا ہے جہاں اس کے اختیار کوتسلیم کیا جاتا ہے۔ ان کلیسیاوں کے پاسبان بڑی وفاداری سے لوگوں تک کلام خدا پہنچاتے ہیں۔
اس سبق میں آپ کلام خدا کے پیغام کے بارے میں سیکھینگے جس کی تبلیغ کی جاتی ہے۔ آپ یہ بھی دریافت کرینگے کہ اس پیغام کی تبلیغ کیوں کی جاتی ہے اور اس کا ان لوگوں پر کیا اثر ہوتا ہے جو اس پر عمل کرتے ہیں۔
کسی بھی دوسری کتاب سے کہیں زیادہ بائبل مقدس کے متعلق لکھا گیا ہے جس کا کوئی آخر نہیں ہے۔ بائبل مقدس کی سچائیاں لازوال ہیں جو لا محدود ہیں۔
جیسے جیسے آپ اپنی زندگی میں بائبل مقدس کے مطالعے میں بڑھتے ہیں آپ کلام کے خزانےمیں سے سونا، چاندی اور جواہرات دریافت کرینگے۔ اس میں وہ خزانہ ہے جو کھدائی کے لائق ہے۔
بپتسمہ سے پہلے کسی بھی شخص کے لئے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ بپتسمہ کا کیا معنی ہے اور اس کو کلیسیا کا ایک فرمان کیوں مانا جاتا ہے۔
یہ سبق آپ کو پانی کے بپتسمے کو عہد جدید کے عقیدوں سے ملانے میں، اپنے لئے پانی کا بپتسمہ کے حکم کو قبول کرنے میں، اور بپتسمہ کی اقسام کو کلام کی روشنی میں دیکھنے میں مدد کریگا۔
کلیسیا کئی طرح کی رسومات اور پرمقصد تہوار مناتی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ نے اچھی شادیاں دیکھی ہونگی یا بچوں کو خدا کے لئے مخصوص کرنا دیکھا ہوگا یا کلیسیا کے کسی رکن کے گزر جانے پر اس کے جنازے میں شریک ہوئے ہونگے۔ کرسمس، کھجوروں کا اتوار، مبارک جمعہ، اور ایسٹر کچھ ایسے پسندیدہ تہوار ہیں جو کلیسیا مناتی ہے۔ یہ اور دوسرے رسومات اور تہوار کو خداوند کی یاد میں منانا چاہیئے۔
زبور 3:1 میں خدا کے تابع رہنے والوں کا موازنہ اس درخت کے ساتھ کیا جاتا ہے جو ندی کے کنارے لگایا گیا ہے اور وہ مناسب وقت پر پھل لاتا ہے۔ مسیح نے کلیسیا کو دنیا میں ایک ضرورت پوری کرنے کے لئے مقرر کیا ہے نا کے صرف اس کی شان و شوقت کی تعریف ہو سکےبلکہ کلیسیا کو اس درخت کے مانند ہونا ہے جو مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہو اور جس کی جڑیں زندگی کے پانی تک گہری ہوں جس کی شاخیں شگفتہ ہوں اور پھل لاتی ہوں۔