آپ کی نئی زندگی
کیا آپ نے کبھی ایک بچے کو چلنا سیکھتے ہوئے دیکھا؟ بچہ مشکل سے کھڑا ہوتا اور کمرے میں ڈگمگاتا اور لہراتا پھرتا ہے اور جو چیزا س کی پہنچ میں آتی ہے اسے پکڑنے کی کوشش کرتا ہے۔ لیکن اس میں کتنا جوش موجود ہوتا ہے۔ کیا نظارہ ہوتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ساری دنیا فتح ہوگئی ہو۔ پس اس طرح کبھی آگے بڑھتے ہوئے کبھی کھڑے ہوتے ہوئے کبھی گرتے ہوئے لیکن ہمیشہ اٹھ کر دوبارہ آگے بڑھنے سے بچہ چلنا سیکھتا ہے۔ کامیاب ہونے کی خواہش بہت شدید ہوتی ہے۔ والدین تمام وقت اپنے بچوں کے نزدیک رہتے ہیں اور ہر قدم پر آگے بٖڑھ کر مدد کرتے ہیں اور حوصلہ افضائی کرتے ہیں۔
یہ سبق آپ کو یہ سمجھنے میں مدد کریگا کہ خدا آپ سے کیسے ہمکلام ہوتا ہے۔ بعض وقت وہ آپ سے براہ راست ہمکلام ہوگا اور بعض وقت وہ اس کا کلام یعنی بائبل مقدس کو استعمال کریگااور بعض وقت وہ دوسرے مسیحی لوگوں کو استعمال کریگا۔ اس سبق کے مطالعہ میں آپ دریافت کرینگے کہ آپ کس طرح اپنے روحانی باپ کی آواز کو پہچان سکتے ہیں خواہ وہ کوئی بھی طریقہ استعمال کرے۔
آپ کی زندگی میں تبدیلی آرہی ہے۔ آپ کی روحانی زندگی ظاہر ہو رہی ہے۔ جیسے آپ مسیح میں ترقی کرتے ہیں نئی دلچسپیاں پرانی دلچسپیوں کی جگہ لے لیتی ہیں۔ ان میں وہ نئی زمداریاں بھی شامل ہیں جو آپ کے لیئے مختلف قسم کے نئے انعمات اور اطمنان لے کر آئینگی۔ اس سبق میں ہم ان خاص تبدیلیوں اور کاموں کو دیکھینگے۔ آپ دریافت کرینگے کہ اور دیگر لوگ بھی آپ کی دلچسپیوں میں شریک ہیں۔
اگر کوئی شخص کسی خاص مقصد کو حاصل کرنا چاہتا ہے تو اس کے لیئے معیار کی ضرورت ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر کھلاڑیاں اپنے کوچ کی ہدایت پر عمل کرتے ہیں۔ وہ کچھ کام کرتے ہیں اور کچھ ایسے کام ہیں جو وہ نہیں کرتے ہیں۔ ان کا مقصد اپنی مہارت اور قوت کو تشکیل دینا ہے تاکہ وہ انعام حاصل کر سکیں۔ اب آپ ایک مسیحی ہیں اور آپ کا ایک نیا اور خاص مقصد ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ آپ ایک وہ انسان بنیں جو آپ کا آسمانی باپ چاہتا ہے۔ یہ دوسری وجہ ہے جس کے لیئے آپ کو معیار کی ضرورت ہے۔ آپ کا آسمانی باپ آپ کے لیئے یہ منصوبہ رکھتا ہے کہ آپ اس کے گھرانے کا حصہ ہوں اور ان مقاصد کو پالیں جو اس نے آپ کے لیئے سوچا ہے۔ یہ سبق ان نئے معیاروںکی وضاحت کریگا جو اس نے آپ کے مدد کے لیئے دیئے ہیں۔ ان کی پیروی سے آپ کو کئی فوائد حاصل ہونگے۔
یہ سبق آزادی کی وضاحت کرتا ہے کہ جو آپ کو اس وقت خدا کے فرزندکے حیثیت سے حاصل ہے۔ یہ آزادی آپ کو گناہ کے ہولناک اثر سے آزاد کرتی ہے۔ یہ آپ کو اس خوف سے آزاد کرتی ہے کہ آپ خدا کی خوشنودی حاصل نہیں کر سکینگے۔ یہ آزادی آپ کو روحانی جھوٹ اور دو خیالوں سے بچاتا ہے۔ یسوع مسیح کے کام کے وسیلہ سے یہ برکات آپ کی ہیں۔ لیکن یہ صرف آغاز ہے۔ آپ کی آزادی کی نئی زندگی جو شروع ہو چکی ہے کبھی ختم نہ ہوگی۔