کلیسیاء

یہ کورس صرف کلیسیاء کے متعلق نہیں بتاتا بلکہ یہ دکھاتا ہے کہ کلیسیاء کا ہر ایک ممبراس کورس میں سیکھی ہوئ باتوں پر عمل کرکے کیسے مسیح اور کلیسیاء کے لئے فائدہ مند ہو سکتے ہیں ۔ ڈانلڈ سمیٹن کا لکھا ہوا یہ کورس امانداروںکوبہتر سمجھ دیتا ہے کہ کلیسیاء کے اندر ان کے لئےکونسی جگہ ہے اور انہیںیہ بھی دکھاتا ہے کہ وہ اپنی قابلییت کو کیسے کلیسیاء کا ایک لازمی حصہ بنایں۔

کمل کورس کی دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon تعارفی دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

یسوع نے کہا "میں اپنی کلیسیاء بناونگا اور عالم اِرواح کے دروازے اس پر غالب نہ آئینگے" (متی 16 : 18) ۔ یہ ایک حیرت انگیز وعدہ ہے۔ خدا دنیا کی ابتدا ہی سے کلیسیاء کے لئے ایک منصوبہ رکھتا تھا۔ ہم دیکھینگے کہ خدا کا منصوبہ مستقبل تک بھی پہنچتا ہے۔ خدا نے ہمارے لئے عظیم اشیاء تیار کر رکھی ہیں۔ ہم ابھی مشکلات سے کیوں نہ گزر رہے ہوں ہم ایمان سے مستقبل کی طرف دیکھ سکتے ہیں۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

پہلے سبق میں ہم نے کلیسیاء کو ابدیت کے نقطہ نظر سے دیکھا۔ خدا نے کلیسیاء کا منصوبہ بنایا اور وہ اپنی کلیسیاء میں کام کر رہا ہے۔ ایک دن خدا اپنی کلیسیاء کے منصوبہ کو مکمل کریگا۔ یسوع زمین پر دوبارہ آئیگا اور وہ اپنی کلیسیاء کو اپنے ساتھ آسمان پر لے جائیگا۔

اب ہم دنیا کے نقطہ نظر سے کلیسیاء کو دیکھینگے۔ جب یسوع نے کہا "میں اپنی کلیسیاء بناونگا" اس کا اشارہ یہاں زمین پر تھا۔ اس سبق میں ہم مختصر جائزہ لینگے کہ پنتکوست سے لے کر اب تک کیا ہوا ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

یسوع نے کہا "میں اپنی کلیسیاء بناونگا" (متی 16 : 18)۔ لفظ کلیسیاء سے اس کا کیا مراد تھا؟ اس کے شاگردوں نے اس کے اس لفظ کو کیا سمجھا؟

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

ہم نے کلیسیاء کے ماضی کے متعلق بہت مطالعہ کیا۔ ہم نے لفظ کلیسیاء کے معنی کا بھی مطالعہ کیا۔ اس لئے اب ہم موجودہ حال کو دیکھنے کے لئے تیار ہیں۔ ہم ماضی میں نہیں رہتے ہیں۔ ہم آج کی دنیا میں رہتے ہیں۔

میرے نزدیک کلیسیاء کی باتوں کا کیا مطلب ہے؟ اس سبق میں ہم کلیسیاء اور آپ پر غور کرینگے۔ یہ ایک بہت ذاتی نوعیت کا سبق ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ حصہ ساری کتاب میں سے سب سے اہم حصہ ہو۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

صرف ایماندار ہی خدا کی کلیسیاء کے سچے ارکان ہیں۔ ہم نے پچھلے سبق میں دیکھا کہ ایمانداروں کو بہت سے نام دیئے گئے۔ وہ شاگرد، مقدس، بھائ، اور مسیحی کہلائے۔ ہر ایک نام ان کے بارے میں کچھ بتاتا ہے۔

اسی طرح کلیسیاء کو مختلف ناموں سے پکارا گیا۔ ہر ایک نام کلیسیاء کے بارے میں کچھ بتاتا ہے۔ بائبل اکثر کہتی ہے کہ کلیسیاء ایک بدن کے مانند ہے۔ اس سبق میں ہم سیکھینگے کہ اس کا کیا مطلب ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

پچھلے سبق میں ہم نے دیکھا کہ کلیسیاء کیسے ایک بدن کے مانند ہے۔ ہم نے دیکھا کہ لوگ ایک دوسرے سے مختلف ہو سکتے ہیںمگر پھر بھی متحد ہو سکتے ہیں۔ ہم نے سبق کے اختتام میں غور کیا کہ ہم دوسروں کے لئے کیا کر سکتے ہیں۔

یہ سبق بھی یہی مضوع رکھتا ہے۔ ہم پر دوسرے ایمانداروں کے لئے فرائض ہیں۔ اگر ہم دوسروں کے ساتھ شامل نہیں ہوتے یا دوسروں کو مضبوط نہیں کرتے تو ہم ان کو دکھ دے رہے ہیں۔ یہ سبق آپ کو مسیح کے بدن کا حصہ بننے میں مدد کریگا۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

پچھلے سبق میں ہم نے دیکھا کہ ایمانداروں کی دوسرے ایمانداروں کے لئے ذمہ داریاں ہیں۔ سب ایماندار خدا کے خاندان کا حصہ ہیں۔ مسیحیوں کا دوسرے مسیحی بھائ بہنوں کے ساتھ ایک خاص تعلق ہے۔ لیکن کلیسیاء کی دنیاوی لوگوں کے لئے بھی ذمہ داریاں ہیں۔ ایک مسیحی کو کلیسیاء سے باہر کے لوگوں کو کبھی بھی نہیں بھولنا چاہیئے۔ اس سبق میں دیکھینگے کہ ایمانداروں کی بے ایمانداروں کے لئے کیا فرائض ہیں۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

اس سبق میں ہم مطالعہ کرینگے کہ کلیسیاءکیسے خدا کی خدمت کرتی اور حکم مانتی ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon
دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon
دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon