آپ کا مددگار دوست
ہر ایک انسان کو دوستوں کی ضرورت ہے اور وہ ان دوستوں کی قدر کرتا ہے جو ہمیشہ سے موجود ہوتے ہیں جب آپ کو ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہو۔ ہم میں سے ہر ایک کا روح القدس میں ایک دوست ہے اور لوئس واکر کا یہ کورس ہمیں اس دوست کے بارے میں بتاتا ہے۔ بہت سے طلباء نے اس کورس کے مطالعہ کے بعد روح القدس سے معمور ہونے کا تجربہ پایا ہے۔
ماضی کی نسبت آج کل لوگ روح القدس اور اس کے کاموں کے متعلق زیادہ گفتگو کر رہے ہیں۔ لوگ یہ جان چکے ہیں کہ روح القدس صرف ایک اثر نہیں بلکہ ایک شخصیت ہے۔
یہ سبق آپ کی مدد کریگا:
وضاحت کرنے میں کہ روح القدس کیا ہے؟
بیان کرنے میں کہ روح القدس کیسے آپ کا دوست بن سکتا ہے؟ ۔ اور
سات عنوانات کی فہرست بنانے میںجو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ روح القدس کون ہے اور کیا کرتا ہے؟
پاک روح کیوں آیا؟ پینٹی کوسٹل مصنف میلوِن ایل ہاجس کا کہنا ہے کہ روح القدس ہمیں اس قابل بناتا ہے کہ ہم خدا کے خیالات کو سوچ سکیں۔ ہماری فطری سوچ خود پسندانہ ہے مگر الٰہی سوچ بے غرضانہ ہے۔ ہم اپنےمتعلق سوچتے ہیں لیکن خدا دوسروں کے متعلق سوچتا ہے۔ لہازہ ایسا کچھ ہونا ضروری ہے جس سے ہماری سوچ خدا کی سوچ کی طرح ہو جائے۔ روح القدس کا آنے کا یہ ہی مقصد ہے۔
ایک طالب علم روح القدس کا بپتسمہ پانے کے بعد لکھتاہے ۔ "دعا میں ایک نیاپن تھا۔ ایک ایسا نیاپن جو ہم میں سے بہتوں کی زندگیوں میں گہرے ایمان کا آغاز کیا"۔
یہ سبق آپ کو دعا کی سچائی دریافت کرنے میں مدد کریگا جیسے روح القدس آپ کو سکھاتا ہے۔ خدا کی عبادت ایک نئے انداز میں اور گہرائی سے کرنے میں مدد کریگا جیسے پاک روح آپ کو متاثر کرتا ہے۔ اور آپ کو یہ بیان کرنےمیں مدد کریگا کہ جب آپ روح القدس کو اپنی طرف سے دعا کرنے کی اجازت دیتے ہیں تو کیا ہوتا ہے؟
روح القدس ہمیں سچائی سکھانے کے لیئے آتا ہے۔ لیکن وہ ہمیں کیسے سکھا سکتا ہے اگر ہم بائبل کو جو خدا کا سچا کلام ہے نظر انداز کرتے ہیں؟وہ ہمیں گواہی دینے اور دعا کرنے کی قوت دینے آیا ہے لیکن وہ کیسے ہمارے ذریعے سے اور ہمارے اندر اپنا بڑا کام کرسکتا ہے اگر ہم اپنے ایمان کے بارے میں خاموش رہیں اور دعا کو نظر انداز کر دیں؟
روح کے ساتھ چلنے کا مطلب ہے اس کی رہنمائی میں چلنا۔ لیکن وہ ٹھیک کس طرح رہنمائی کرتا ہے؟یہ سبق اس اہم سوال کا جواب دیتا ہے۔
روح القدس کے بغیر مسیحت ایک سیپ کے خول کے مانند ہے۔ ایک خوبصورت شکل لیکن بیجان مردا ہے۔ صرف خدا روح القدس ہی وہ شعلہ پیدا کر سکتا ہے جو روشنی دیتی ہو۔ بائبل واعدوں اور حوصلہ افزائیوں سے بھری ہوئی ہے تاکہ ہم خدا کے نزدیک پورے اعتماد اور ایمان کے ساتھ جائیں اور اس کے وعدوں کو حاصل کریں۔
یہ سبق آپ کی مدد کریگا:
روح القدس کے طرف سے دی گئی طاقت کو بیان کرنا۔
روح القدس کے بپتسمےکے متعلق بائبل کیا کہتی ہے؟ اور
ان نشانات کو بیان کرنا جو ایمانداروں کی زندگی روح القدس کی موجودگی کو ظاہر کرتے ہوں۔
ہم سیکھ چکے ہیں کہ روح القدس ایک نعمت ہے۔ ہم اس نعمت کو حاصل کرنےکے لیئے کب تیار ہو جاتے ہیں؟ سب سے پہلے ہمیں لازمی طور پر یقین ہونا چاہئے کہ روح القدس کی معموری کا تجربہ حقیقت میں ممکن ہے۔ ہمیں لازمی طور پر جان لینا چاہئے کہ یہ کوئی عجیب یا انوکھا کام نہیں ہے۔ ہمیں دیکھنا چاہئے کہ یہ خدا کا حقیقی کام ہے۔
دوسری بات یہ ہے کہ ہمارے اندر روح القدس کی معموری کی خواہش ہونی چاہئے۔ کیا ہم حقیقت میں روح القدس کو اپنی زندگی کا مالک بنانے کے لیئے تیار ہیں؟ اگر ایسا ہے تو ہم روح القدس کے معموری کے لیئے تیار ہیں۔