تعلیمی خدمت
تعلیم تالاب میں ایک کنکری پھینکنے کی مانند ہے۔ اس کی لہریں کنارے تک جاتی ہیں۔ جب ہم ایک شخص کو تعلیم دیتے ہیں اور وہ دوسروں کو تعلیم دیتا ہے تو نتائج پانی کی لہروں کی مانند ہوتے ہیں جو ہمارے ارد گرد تمام لوگوں تک پہنچتے ہیں۔ مارجوری سٹوارڈ کا یہ کورس آپ کی مدد کریگا کہ آپ یہ بیان کر سکیں کہ آپ ایسی تعلیمی خدمت کوکیسے حاصل کر سکتے ہیں جو نہایت عمدہ اور فائدہ مند ہو۔ یسوع نےاپنے شاگردوں سے کہا "پس تم جا کر سب قوموں کو شاگرد بنائو ۔۔۔اور ان کو یہ تعلیم دو کہ ان سب باتوں پر عمل کریں جن کا میں نے تم کو حکم دیا۔۔۔" یہ وہ حکم ہے جو کلیسیا کو ضرور پورا کرنا ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ خدا چاہتا ہے کہ آپ استاد بنیں؟ اس سبق میں آپ سیکھینگے کہ خدا کیوں چاہتا ہے کہ آپ تعلیم دیں اور آپ کس طرح خدمت کے طور پر تعلیم دے سکتے ہیں۔
اس سبق میں ہم متی کی انجیل ۲۸ باب اور 19۔20 آیت میں سے سیکھینگے کہ مسیحی تعلیم ایک طریقہ ہے جس سے خدا نے لوگوں کو اپنے بارے میں بتانے کا ارادہ کیا۔وہ مسیحی استاد بننے میں ہماری مدد کریگا تاکہ ہم سچائی تلاش کرنے میں دوسروں کی مدد کر سکیں۔
اس سبق میں ہم بائبل مقدس میں تعلیمی خدمت کی تاریخ کا جائزہ لینگے۔ تعلیم عہد عتیق کے لوگوں کی زندگی میں اہم تھی۔ عہد جدید میں تعلیمی خدمت جاری رہی۔ہمیں آج بھی خدا کے کلام کی تعلیم دینے کی اتنی ہی ضرورت ہے جس قدر بائبل مقدس کے وقتوں میں تھی۔ ایک ایسی دنیا جس میں لوگوں کے دل گناہ سے بھرے ہوئے ہیںہماری امید اسی میں ہے کہ ہم خدا کے پیغام کو سنیں۔ ہم اس پیغام کو سیکھنےوالے بن کر دوسروں کے لئے نمونہ بن سکتے ہیں۔ اس لئے لازم ہے کہ ہم دوسروں کو تعلیم دینے کے لئے رضامند ہوں۔
اس سبق میں ہم دیکھینگے کہ ہم کیوں تعلیم دیتے ہیں۔ ہر کسی کو تعلیم پانے کی ضرورت ہے۔ لیکن ہر ایک کو ایک ہی وقت میں ایک جیسی باتوں کی تعلیم پانے کی ضرورت نہیں ہے۔ بعض کو نجات کے منصوبے کی تعلیم پانے کی ضرورت ہے۔ بعض کو ایسی تعلیم پانے کی ضرورت ہے کہ وہ اپنی مسیحی زندگی میں ترقی کرے۔
ہم سب کو کسی استاد سے سیکھنے کی ضرورت ہے اور ہم سب کو تعلیم دینے کا حکم ہے۔ تعلیمی خدمت میں روحانی سچائیوں کو دینا اور لینا دونوں شامل ہے۔
خدا جو تمام بنی نوع انسان کا خالق ہے چاہتا ہے کہ ہر کوئی اسے جانے اور اس سے محبت رکھے۔ جس قدر ہم مسیحی خدمت کے بارے میں زیادہ سیکھتے ہیں اسی قدر ہم بہتر استاد بن سکتے ہیں۔ ہماری خواہش یہ ہونی چاہیئے کہ ہم تعلیم دیں تاکہ بچوں، لڑکوں اور بالغوں کی زندگیاں تبدیل ہو سکیں۔ دعا کریں کہ خداوند ہر اس شخص کی ضرورت کو سمجھنے میں آپ کی مدد کرے جسے آپ جانتے ہیں ۔ خداوند کے لئے استاد بننے کا یہ پہلا قدم ہے۔
اس سبق میں آپ دیکھینگے کہ ہر ایک شخص تعلیم کیوں دے سکتا ہے اور ہر ایک کو تعلیم کیوں دینی چاہیئے۔ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم تعلیم نہیں دے سکتے۔ یہ خدا کا منصوبہ ہے اور وہ ایسا کرنے میں ہماری مدد کریگا۔ اگر آپ خدا کے منصوبے کی پیروی کرنے کے لئے تیار ہیں تو آپ کو خدا کی خوشی حاصل ہوگی۔ زندگی میں اس سے بڑی اور کوئی خوشی نہیں کہ کسی شخص کی مدد کی جائے کہ وہ اپنی زندگی میں خدا کی مرضی معلوم کر سکے۔ آپ ایسا کر سکتے ہیں۔
تعلیم دینے کی تیاری ایک باغ میں مختلف قسم کے بیج استعمال کرنے کی طرح ہے۔ مناسب پیغام چنا جاتا ہے اور پھر اسے سبق کے طور پر تیار کیا جاتا ہے۔ پڑھائی کے دوران استاد طلباء کے دلوں میں کلام خدا کے بیج بوتا ہے۔
تعلیم کے اس کام میں اس ساری محنت کی ایک وجہ ہےاور وہ یہ ہے کہ طالب علم کی زندگی یسوع المسیح میں پوری ہو۔ ایک استاد کو خوشی ہوتی ہے جب وہ اپنے شاگردوں کی زندگی میں کلام خدا کے منصوبے کی فرماں برداری کو دیکھتا ہے۔
ہم چاہتے ہیں کہ جسمانی کھانے کی طرح ہمارا روحانی کھانا بھی مریدار ہو۔ ہم اس طرح سکھانا چاہتے ہیں کہ سیکھنے والا ہماری باتوں میں دلچسپی کا اظہار کرے اور روحانی طور پر ترقی کرے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں تعلیم کے درست طریقوں کا استعمال کرنا چاہیئے۔
تریقہ کار بزات خود نہ تو روحانی ہیں اور نہ غیرروحانی۔ لیکن یہ روحانی سچائیوں کو اس طرح سکھانا ممکن بناتے ہیں کہ تمام عمر کے لوگ انہیں سمجھ سکیں اور ان پر عمل کر سکیں۔ تعلیم دیتے وقت بہترین طریقہ کا استعمال کریں۔
خدا کی سچائی کو بیان کرنے کا اختیار یسوع کو حاصل ہے۔ اس نے یہ اختیار ظاہر کیا جب اس نے تعلیم دی۔ اس کے پاس ایک مقصد تھا۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیئے اس کے پاس طریقہ کار بھی تھا۔ یہ ایک مثال جو وہ ہمارے لیئے چھوڑ کر گئے ہیں۔
جب آپ اس آخری سبق کا مطالعہ کرتے ہیں تو یسوع سے کہیں کہ وہ سبق کو سیکھنے میں آپ کی مدد کرے۔ اسے موقع دیں کہ وہ اس ہفتہ آپ کو اس شخص تک لے جائے جسے آپ سکھا سکیں اور سکھاتے وقت بہترین طریقے کا انتخاب کریں۔