مسیحی کارکن
کلیسیا کا ایک حصہ ہونے کے ناتے آپ یہ جان سکتے ہیں کہ آپ خدا کے منصوبے میں کیسے شامل ہو سکتے ہیںاور یہ سیکھ سکتے ہیں کہ خدا کیسے آپ کو کلیسیا میں اس کی خدمت کے لئے تیار کریگا۔ میریان برنیٹ کا لکھا ہوا یہ کورس بیان کرتا ہے کہ خدا کس طرح کلیسیا کو اپنے منصوبے کے ارادے کے مطابق منظم کیا اور ہر ایک ممبران کو مسیح کے بدن کا حصہ بنایا۔ اس میں عملی تجاویز پیش کی گئی ہے کہ مسیحی کارکن کو کس قسم کا شخص ہونا چاہیئے اور اپنی نعمتوں کی تلاش اور تشکیل کرکے کس طرح کلیسیا کی خدمت کر سکتے ہیں۔ یہ کورس آپ کی مدد کریگا کہ آپ کس طرح کلیسیا کے رہنماوٴں کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں اور اپنے ارد گرد موجود لوگوں کی مدد کر سکتے ہیں۔
جب آپ اس پہلے سبق کا مطالعہ کرینگے تو آپ دریافت کر سکینگے کہ آپ کے لئے خدا کا منصوبہ کیا ہے اور آج آپ اس دنیا میں اس کے کام کا حصہ کیسے بن سکتے ہیں؟ یہ سبق آپ کو یہ جاننے میں مدد کریگا کہ کون خدا کے خاندان کا حصہ ہے۔ اپنےخاندان کے لئے خدا کا کیا منصوبہ ہے اور دنیا میں انجیل کی بشارت کے لئے آپ کس طرح خدا کے منصوبے کا حصہ ہیں۔
خدا کا منصوبہ آپ ابھی دریافت کرنے والے ہیں کہ کلیسیا کے لئے خدا کا کیا منصوبہ ہے اور کلیسیا کے رکنوں کی کیا خدمات ہیں۔ یہ سبق آپ تین مثالوں سے کلیسیا کے بارے میں بیان کرنا سیکھینگے۔ آپ دریافت کرینگے کہ بدن کے سر کے طور پر المسیح کیا کرتے ہیں اورآپ کئی خدمات کی فہرست کیسے بنا سکتے ہیں جو ایماندار بدن کے رکن ہونے کی حیثیت سے انجام دیتے ہیں۔
اس سبق کے مطالعہ میں آپ دیکھینگے کہ بائبل مقدس مسیح کارکن ہونے کے بارے میں کیا فرماتی ہے۔یہ سبق آپ کی مدد کریگا کہ آپ مسیحی کارکن کی صفات بیان کر سکیں۔ اپنی خدمتی نعمتوں کی تشکیل میں مدد کے لئے کئی باتوں کے بارے میں بتا سکیں اور ایسا شخص بننے کا ارادہ کر سکیں جسے خدا اپنے کارکن کی حیثیت سے استعمال کرسکتا ہے۔
اس سبق میں آپ سیکھینگے کہ خدا مختلف لوگوں کو مختلف نعمتیں کیوں دیتا ہے۔ یہ سبق آپ کی مدد کریگا کہ آپ بیان کرسکیں کہ مسیحی کارکنوں کے آپس میں کیسے تعلقات ہونے چاہیئے۔ اس نتیجے کی وضاحت کرسکیں جو ایمانداروںکو حاصل ہوتا ہے جب وہ مل کر کام کرتے ہیں اور بدن کے رکن کی حیثیت سے ہر شخص کی اہمیت کو سراہ سکیں۔