یسوع کون ہے
یسوع کی شناخت کے بارے میں سیکھنے کےلئے سب سے بہترین جگہ بائبل ہے۔ یہ کورس، جسے ایلٹن جی ہل نے تحریر کیا اور لیوس جیٹر واکر نے تشریح کیا، یسوع کی زندگی کو اس کی پیدائش سے شروع کر تے ہوئے اور اس کی آمد ثانی کے بارے میں کی جانے والی پیشن گوئیوں کو جاری رکھتے ہوئے واضح طورپر بیان کرتا ہے۔ اس کورس کے آخر میں مطالعہ کرنے والے کےلئے یسوع کے ساتھ گفتگو کرنے کا دعوت نامہ ہے۔
کیا میں آپ سے ایک سوال پوچھ سکتا ہوں؟ آپ کے خیال میں یسوع کون ہے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں، ”وہ ایک عظیم معلم تھا۔“ بعض کہتے ہیں وہ ایک نبی، ایک فلسفی، ایک مغربی دیوتا، یا ایک نیک آدمی تھا جس کے نمونے پر ہمیں چلنا چاہئے۔ یسوع ایک عظیم معلم اور نبی تھا، مگر وہ اس سے بھی کہیں زیادہ تھا۔ وہ ہمارے لئے ایک نمونے یا کسی فلسفی سے کہیں زیادہ بڑھ کر ہے۔ اس سبق میں، ہم یسوع کے بارے میں مزید بہت کچھ جانیں گے۔
وعدے ہماری زندگی کا حصہ ہیں۔ ہم سب کو اس کا انتظار تھا کہ کوئی ہم سے وعدہ کرتا۔ بعض اوقات ہمیں بہت زیادہ انتظار کرنا پڑتا ہے! اور بہت ہمیں مایوسی ہوتی ہے۔ خدا نے ہمیں وعدے کئے ہیں۔ یسوع کے پیدا ہونے سے صدیوں پہلے، خدا نے وعدہ کیا تھا کہ ایک مسیحا آئے گا۔ اس نے اپنے انبیاءکے وسیلہ سے اس شخص کو اور اس کے کاموں کو بیان کرتے ہوئے بات کی۔
خدا کے بارے میں چند حقائق کو سمجھنا دیگر باتوں سے زیادہ آسان ہیں۔مثال کے طور پر، ہم بنا کسی مشکل کے یہ جان سکتے ہیں کہ خدا کیسے ایک اچھا باپ ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ ایک اچھا باپ اپنے بچوں کےلئے مہیا کرتا ہے اور انہیں پیار کرتا ہے۔ خدا کے حوالے سے دیگر حقائق جاننا اور سمجھنا اتنا آسان نہیں۔ خدا کے بارے میں ایک حقیقت جسے سمجھنا آسان نہیں وہ اس سبق کا عنوان ہے، یہ حقیقت ہے کہ یسوع خدا کا بیٹا ہے۔
ساری کائنات میں، یسوع سب سے منفرد ہے۔ اس جیسا کوئی دوسرا شخص نہیں ہے، کیونکہ وہ خدا اور انسان دونوں ہے۔ بائبل ہمیں یہی سکھاتی ہے۔ لیکن یسوع انسان کیوں بننا چاہے گا؟ جو اس نے کیا وہ ایسا ہے جیسے کوئی دولتمند شخص نے اپنا عالیشان اور خوبصورت محل کو چھوڑتا ہے تا کہ وہ لاچار اور غریب بن جائے۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے ایک طاقتور بادشاہ ہر اس شخص کو چھوڑ دیتا ہے جو اس کی عزت کرتا ہے اور اس کا فرمانبردار ہے تا کہ وہ اس سے نفرت کرے اور اسے ناپسند کرے۔
کیا آپ یہ تصور کر سکتے ہیں کہ بولنے کے قابل نہ ہونا کیسا لگے گا؟ دوسروں کے ساتھ رابطے کا کوئی ذرئع نہ ہونا؟ کیسی ہولناک علیحدگی اور مایوسی ہے! دوسروں کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہماری خاصیت اس خدا سے آتی ہے جس نے ہمیں خلق کیا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم اسے جانیں۔ یسوع مسیح ہر اس چیز کا اول اور آخر ہے جو خدا چاہتا ہے کہ ہم جانیں۔
کیا آپ کبھی اندھیرے میں چلیں ہیں اور آپ نے خواہش کی ہو کہ روشنی ہو تا کہ آپ دیکھ سکیں؟ راستے میں کیا خطرات ہوسکتے ہیں۔ آپ نہیں جانتے کہ آپ کے اردگرد یا آپ کے آگے آسانی یہ سمجھ سکتے ہیں کہ بائبل اکثر اوقات اندھیرے کو بدی، غلطی، بے اعتقادی، مشکل اور موت کی علامت کے طور پر کیوں اِستعمال کرتی ہے۔ یہ وہ چیزیں ہیں جو ہمیں خوف زدہ اور الجھن کا شکار بناتی ہیں۔
آپ نے یسوع کے بارے میں پہلے ہی بہت سی باتیں پڑھیں ہیں۔ آپ نے سیکھا ہے کہ وہ معودہ مسیحا، خدا کا بیٹا، ابن انسان ، خدا کا کلام، اور دنیا کا نور ہے۔ یہ عنوانات ہمیں اس کے بارے میں بہت اہم حقائق بتاتے ہیں۔ ان کاموں کو جاننا جو یسوع کرتا ہے یہ بھی اس کو سمجھنے کا ایک طریقہ ہے۔ اس سبق میں، ہم اس کے دو کاموں کاتجزیہ کریں گےیسوع ہمارے بدنوں اور روحوں کو شفا دیتا ہے، اور یسوع ہمیں روح القدس کا بپتسمہ دیتا ہے۔
آپ نے سیکھا ہے کہ یسوع روح القدس سے بپتسمہ دیتا اور شفا دیتا ہے۔ مگر یہاں ایک کام ہے جو یسوع کرتا ہے اور یہ سب سے زیادہ اہم ہے: یسوع نجات دیتا ہے! بائبل کہتی ہے کہ یسوع کھوئے ہوﺅں کو ڈھونڈنے اور نجات دینے آیا۔ یہ سادہ سا بیان ہی مسیحی مذہب کا مفہوم ہے۔ دیگر مذاہب زندگی کےلئے بڑے بڑے تصورات پیش کرتے ہیں۔ لیکن وہ اپنے پیروکاروں کو بدی پر قابو پانے کےلئے کوئی حقیقی قوت نہیں دیتے۔
موت ہر انسان کی زندگی کے راستے میں ناگزیر اور آخرت میں کھڑی ہوتی ہے۔ امیر اور غریب یکسر ایک دن اس کا سامنا کریں گے۔ بہت سے لوگوں کےلئے، موت کا تصور بھی ہولناک ہوتا ہے۔ لیکن ان لوگوں کےلئے جو یسوع مسیح پر ایمان رکھتے ہیں اس میں بہت امتیاز ہے۔ انہیں موت سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ کیوں؟ کیونکہ انہوں نے اپنا ایمان اس ایک شخص پر رکھا ہے جو قیامت اور زندگی ہے۔
معاشرے میں ہمیشہ کچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو دوسروں پر اختیار رکھتے ہیں۔ جب یسوع پیدا ہوا تب معاشرہ اس سے منفرد نہیں تھا۔ روم مسیحیوں کے ماتحت نہیں تھا۔ یسوع آسمان پر چلا گیا، اور آج کی دنیا آمروں، ظالموں اور حاکموں سے بھری پڑی ہے۔ وہ خداوند کیسے ہے؟ اس کے پاس کس قسم کا اختیار ہے؟ وہ ہر چیز پر کب حکومت کرے گا؟ یہ وہ سوالات ہے جن کے جواب یہ سبق دیتا ہے۔