شادی اور گھر
بہت سے نوجوان جوڑے اپنی شادی کی تیاری کے لیئے اس کورس میں سے بہت سے آزمائی ہوئی اصولوں کو سیکھ کر ایک خوشحال گھر بنانا چاہتے ہیں۔ جیسے جیسے وہ ریکس جیکسن کا اس کورس کا مطالعہ کرتے جاتے ہیں ویسے وہ ایک اچھی خاندانی زندگی اور آپس میں صحیح تعلقات کے بنیادی اصول سیکھتے جاتے ہیں اور ہر خاندان کا ہر ایک فرد ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنا سیکھتے ہیں۔ شادی خدا کا منصوبہ ہے اور خاندان سے سماج کی تعمیر ہوتی ہے۔ مضبوط خاندان کے بغیر کلیسیاء کی تعمیر ویسے نہیں ہو سکتی جیسے خدا چاہتا ہے۔ یہ کورس شادی اور گھر کے تمام مناظر دیکھتا ہے جو ایک خاندان کو مضبوط کرتا ہے اور جس کے سہارے کلیسیاء بنتی ہے۔
بعض اوقات دو محبت کرنے والے لوگوں کے لیئے یہ بات حیران کن ہوتی ہے کہ ان کے درمیان اختلافات ہونگے۔ان اختلافات کو دریافت کرنے اور انہیں طے کرنے کا بہترین وقت شادی سے پہلے ہے۔ اس سبق میں ہم ایسے طریقوں کا مطالعہ کرینگےجن کے ذریعہ سے جوڑے شادی کی تیاری کرتے ہیں۔ نیز ہم ایسے موقوں کا مطالعہ کرینگے جن سے وہ ایک دوسرے کو بہتر طور پر جان سکتے ہیں اور ان کی زندگی منگنی کے دوران کس طرح خدا کے لیئے جلال کا باعث ثابت ہو سکتی ہے۔
جب دو لوگ شوہر اور بیوی کی حیثیت سے اکٹھا رہنا شروع کرتے ہیں تو انہیں جلد ہی معلوم ہو جاتا ہے کہ انہیں کئی تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے۔
اس سبق میں ہم ایسے گھر کے متعلق پڑھینگے جو اپنے وجود کے مقصد کو پورا کرتا ہے۔ ہم ان تبدیلیوں پراور مسائل کو حل کرنے کے طریقوں پر غور کرینگے جن کا سامنا ایک شادی شدہ جوڑے کو ہوتا ہے۔
بائبل مقدس میں شوہر کے کردار کو المسیح کی کلیسیاء سے محبت اور فکر سےتشبیہ دی گئی ہے۔ یعنی خود ایثار اور حفاظت کرنے والے کی کردار سے۔ المسیح ہماری صلاحیت اور اس بات کو دیکھتے ہیں کہ ہم مستقبل میں کیا بنینگے لیکن وہ ہم سے محبت رکھتے ہیں اور ہمیں ہماری موجودہ حالت میں قبول کرتے ہیں۔
ہرمسیحی شوہر کے خواب اور منزل مقصود ہوتے ہیں جنہیں وہ ایک خوشحال گھر میں پورا کرنا چاہتا ہے۔ اس سبق میں آپ ایسے طریقوں کا مطالعہ کرینگے جن کے ذریہ سے ایک شوہر خدا کے دیئے ہوئے کردار پر عمل کرتے ہوئے اپنے گھر کا تحفظ کرتا ہے۔
وہ عورت دانشمند ہے جو جانتی ہے کہ بیوی کی حیثیت سے اس کی ذمہ داری بہت بڑی ہے اور وہ چاہتی ہے کہ خدا اسے بتائے کہ اسے کیسی بیوی بننا ہے۔ اس سبق میں ہم ایک بار پھر دیکھینگے کہ عورت کے لیئے زندگی میں شوہر کو درست جگہ دینے کے کیا معنی ہیں یعنی وہ جگہ جو خدا نے شوہر کو دی ہے اور ایسا کرنے سے بیوی گھر میں توازن پیدا کرتی ہے۔
جس طرح خوبصورت پھولوں کا باغ خود بخود نہیں بنتا اسی طرح تربیت یافتہ فرمابردار بچے محض اتفاق سے نہیں بنتے۔ دونوں کے لیئے محنت کی ضرورت ہے۔
اس سبق میں ہم مزید ان حصوں کا مطالعہ کرینگے جن میں والدین بچوں کی تربیت کے ذمہ دار ہیں۔ ہم ایسے خاندانوں کا مثالیں بھی ملاحظ کرینگے جنہیں غیر ضروری دکھوں کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ والدین نے بچوں کی جانب اپنی ذمہ داری پیروی نہیں کی۔