مسیحی عبادت
جیسے آپ اپنی مسیحی زندگی میں ترقی کرتے جاتے ہیں خداوند کی عبادت کی خواہش آپ میں بڑھتی جاتی ہے۔ اور اس خواہش کی تکمیل لازمی ہے۔ خدا بھی اپنے فرزندوں کے ساتھ رفاقت اور شراکت کی خواہش رکھتا ہے۔ جوڈی بارٹل کا لکھا ہوا یہ کورس ان لوگوں کی مدد کریگا جو خدا کی پرستش کی ضرورت اور فائدہ کا مثال دے کر اپنی شخصی عبادت کو مسلسل طور پر قائم رکھینگے۔ یہ کورس جماعت میں عبادت کے فائدے کے لئے ضروری اصول بتاتا ہے۔
خدا کی عبادت کرنا ایک قیمتی نگینہ کی مانند ہے کیوںکے یہ ہمیں روحانی طور پر مالدار بناتا ہے۔ نیز خوبصورت نگینہ کی مانند عبادت کے مختلف پہلو ہوتے ہیں۔ ہم ان میں سے چند اہم ترین پہلووں کا مطالعہ کرینگے۔ جیسے آپ ان سچائیوں پر عمل کرینگے آپ عبادت کے نگینہ کو چمکاینگے۔ روح القدس آپ کی مدد کریگا تاکہ ہر پہلو خدا کی خوبصورتی اور جلال کو ظاہر کرے۔
بائبل مقدس کی تاریخ ہمیں ایسے لوگوں کے بارے میں بتاتی ہے جو خدا پر ایمان رکھتے تھے لیکن اس کے باوجود وہ کسی ایسی چیز کی عبادت کرنا چاہتے تھے جسے وہ دیکھ سکیں یا جس کی تصویر اپنے دماغ میں لا سکیں۔ ان کی وفاداریاں منقسم تھیں۔ لیکن بتوں کی عبادت آخری نتیجہ نکلا۔ یسوع نے فرمایا "کوئی آدمی دو مالکوں کی خدمت نہیں کر سکتا"۔ (متی 6 : 24)
ہم ایک مالک سے محبت رکھنا چاہتے ہیں۔ اس کی خدمت اور عبادت کرنا چاہتے ہیں۔ وہ جو لائق ہے۔
ہم ایک مالک سے محبت رکھنا چاہتے ہیں۔ اس کی خدمت اور عبادت کرنا چاہتے ہیں۔ وہ جو لائق ہے۔
دعا مشکل نہیں ہے۔ کیا ہم اس شخص سے بات چیت نہیں کرتے جو ہم سے محبت رکھتا ہو اور جس سے ہم محبت رکھتے ہیں۔ دنیاوی گفتگو میں جتنا زیادہ ہم ایک دوسرے سے بولتے ہیں اتنا زیادہ ہمارے لیئے بات چیت کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ اسی طرح جتنا زیادہ ہم خدا سے دعا مانگتے ہیں اتنا ہی ہمارے لیئے دعا کرنا، لفظوں میں محبت کا اظہار کرنا، اور اس کی عبادت کرنا آسان ہو جاتا ہے۔
اگر ہم کہتے ہیں کہ ہم یسوع سے محبت رکھتے ہیں تو ہمارے کاموں سے یہ محبت ظاہر ہونی چاہیئے۔ یہ سبق آپ کی مدد کریگا کہ آپ یسوع کی زندگی میں موجود خادمانہ صفات کا موازنہ اپنی زندگی میں موجود صفات سے کر سکیں۔ ایسے رویوں کا بیان کر سکیں جو خدمت کا عبادتی فعل بنانے کے لیئے ضروری ہیں اور خدمت کے وسیلہ سے خدا کی عبادت کرنے کی اہمیت کو سراہ سکیں۔
موسیقی اہم ہے کیونکہ یہ ہمارے جزبات پر اثر انداز ہو سکتی ہے حتی کہ ہمارے طریقہ کار کو تبدیل کر سکتی ہے۔ موسیقی کا سب سے بڑا مقصد خداوند کی عبادت کرنا اور اسے جلال دینا ہے۔
بائبل مقدس موسیقی میں عبادت کی مثالیں دونوں ساز اور آواز سے دیتی ہے۔ یہ خدا کی حمد و ثنا کی خدمت میں مدد کے لیئے ہمیں دی گئی ہے۔
بائبل مقدس موسیقی میں عبادت کی مثالیں دونوں ساز اور آواز سے دیتی ہے۔ یہ خدا کی حمد و ثنا کی خدمت میں مدد کے لیئے ہمیں دی گئی ہے۔
اس سبق کا مقصد آپ کو عبادت کا طریقہ کار بتانا نہیں ہے بلکہ ایمانداروں کے لیئے چند ایسی باتوں کا اظہار کرنا ہے جو انہوں نے عبادت کے متعلق سیکھی ہیں۔ ان میں سے بعض ایماندار بائبل مقدس کے وقتوں کے ہیں اور بعض آج کی دنیا کے ہیں۔ جب آپ ان سیکھی ہوئ باتوں پر عمل کرینگے تو آپ دوسروں کی مدد کرنا بھی سیکھینگے۔