جب ہم دعا کریں

جب خدا نے ہمیں بنایا تو اس نے ہمارے اندر ایسی خواہش پیدا کی جو ہمیں اس کی جانب لے جاتی ہے۔ ہمیں اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ ہمارے مسائل کے حل، ہماری حفاظت اور ہماری ضروریات پوری کرنے کے لیئے ہمیں اپنے سے کسی بڑی طاقت کی ضرورت ہے۔ ہم دعا کے وصیلہ سے خدا سے مدد مانگنا سیکھتے ہیں۔ رابرٹ ایشکرافٹ کا یہ کورس ہمیں یہ دکھاتا ہے کہ جب ہم خدا سے دعا مانگتے ہیں اور اس کی عبادت کرتے ہیں تو ہماری دعاوں کے جواب کیسے مل سکتے ہیں اور ہماری ضروریات کیسے پوری ہو سکتی ہیں۔

کمل کورس کی دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon تعارفی دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کیوں بعض لوگوں کی دعاوں کے ایسے شاندار جواب ملتے ہیں اور بعض کے دعاوںکہ متعلق ایسے محسوس ہوتا ہے گویا ان کا کوئی جواب نہیں ملا۔اور کیوں کچھ لوگ بڑی آسانی سے خدا سے باتیں کرتے ہیں جب کہ بعض کے لیئے یہ جاننا مشکل ہوتا ہے کہ دعا میں کیا کہا جائے؟ شائد ہر مسیحی نےاپنے آپ سے یہ سوالات پوچھے ہونگے۔

حتٰی کہ یسوع کے شاگردوں کے پاس بھی دعا کے متعلق سوالات موجود تھےاور اسی لیئے انہون نے یسوع سے درخواست کی: لوقا ۱:۱۱ "اے خداوند ہمیں دعا کرنا سکھا۔" یسوع نے ان کی اس دسخواست کا جواب نہ صرف لفظوں سے دی بلکہ اپنی مثال سے بھی دی۔ اس نے اپنے شاگردوں کو ان کے استعمال کے لیئےدعا دی اور اس نے ان کو بتایا کہ دعا کیسے کی جاتی ہے۔ جیسے ہم اس سبق کا مطالعہ دعا سے شروع کرتے ہیں آیئے ہم شاگردوں کی درخواست کو اپنی درخواست بنایں۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

اس سبق میں آپ سیکھینگے کہ خدا کے حضور کس رویئے کے ساتھ حاظر ہوا جائے جس سے اسے عزت اور تعظیم ملے اور جس کا وہ حقدار ہے۔ جو کچھ بائبل مقدس دعا کے طریقے، وقت اور جگہ کے متعلق سکھاتی ہے آپ ان کا مطالعہ کرینگے۔ جو کچھ آپ سیکھینگے اس سے آپ کو خدا کے ساتھ بات چیت کرنے میں اعتماد ملیگا۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

کیا خدا نے کبھی آپ سے بات کی ہے؟ اکثر ہماری دعائیںیک طرفہ ہوتی ہیں۔ یعنی صرف ہم ہی بات کرتے ہیں۔ لازم ہے کہ ہم خدا کی طرف توجہ دینا اور دعا کے دوران اس کی بات کو سننا سیکھیں۔ اگر ہم ایسا کرینگے تو ہم یہ جانینگے کہ ہم کس طرح اس کے ساتھ رفاقت کر سکتے ہیں۔ وہ ہماری رہنمائی کریگا، ہمیں استعمال کریگا اور ہمیں اپنے کام میں حصہ دیگا۔ اس سبق میں آپ مطالعہ کرینگے کہ کس طرح خدا آپ سے ہمکلام ہوتا ہے اور ہم خدا کے کلام کو کس طرح سن سکتے ہیں۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

مسیحی زندگی کی بنیاد ایمان پر ہے۔ ہم اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ خدا ہم سے محبت رکھتا ہے اور ہماری مسائل کی فکر کرتا ہے۔ پس ہم اعتماد کے ساتھ اس سے دعا مانگتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ وہ جواب دیگا۔ یہ ہمارا ایمان ہے کیونکہ وہ اپنے کلام مقدس بائبل میں فرماتا ہے۔ خدا کا کلام مکمل طور پر قابلِ بھروسہ اور بااعتماد ہےبلکل خدا کی اپنی ذات کی مانند۔

یہ سبق ان طریقوں کی وضاحت کرتا ہے جن سے بائبل مقدس دعا میں ہماری مدد کرتی ہے۔

آپ سیکھینگے اس کا مطالعہ کیسے کیا جائے اور دعا کے دوران اسے کیسے استعمال کیا جائے اور اس کے وعدوںکو کیسے عمل میں لایا جائے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

اس سبق میں دوسروں کے لیئے دعا کرنے کے طریقے دیئے گیئے ہیں۔ یہ ہماری مدد کریگا کہ کس بات کے لیئے دعا کرنی چاہیئے اور کیسے دعا کرنی چاہیئے۔ جب آپ ان سیکھی ہوئی باتوں پر عمل کرینگے تو آپ یہ حیرت انگیزی کے ساتھ دریافت کرینگے کہ خدا آپ کے وسیلہ سے دوسروں کو چھو سکتا ہے اور چھوئےگا۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

یہ سبق دوسروں کے ساتھ دعا کرنے کے اصولوں کی وضاحت کرتا ہے اور بائبل مقدس سے اس قسم کی دعا کی مثال پیش کرتا ہے۔ جب آپ دیئے گئےاصولوں پر عمل کرینگے تو آپ کی روحانی زندگی مضبوط اور بھرپور ہوتی جائیگی۔ آپ کو اپنے آسمانی باپ اور دوسرے بہن بھائیوں کے ساتھ رشتہ گہرا محسوس ہوگا جو خدا کے خاندان کا حصہ ہیں۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

روح القدس نے لوگوں کی دعامیں رہنمائی کی ہے اور حیرت انگیز باتیں واقع ہوئی ہیں۔ جب ہم دعا کرتے ہیں تو روح القدس کئی طریقوں سے ہماری مدد کرتا ہے۔ جب آپ ان طریقوں کا مطالعہ کرینگے جن کی وضاحت اس سبق میں کی گئی ہے تو آپ سیکھ سکینگے کہ روح القدس کو مدد کا کس طرح موقع دیا جا سکتا ہے۔

یہ سبق آپ کی مدد کریگا کہ آپ روح القدس کو یہ بتانے کا موقع دے سکیں کہ کن باتوں کے لیئے اور کیسے دعا کرنی ہے۔ اور روح القدس کو اپنے ظریہ دعا کا موقع دینے سے پرستش اور دعا میں فتوحات کے گہرے درجے تک پہنچ سکیں۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon
دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon
دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon