آپ کی نئی زندگی

جس لمحے میں آپ نے یسوع مسیح کو اپنا نجات دہندہ مانا آپ کی نئی زندگی شروع ہوئی۔ یسوع زندگی دینے والا ہے۔ ایسی زندگی جو عمدہ، زرخیز، مسرت بخش، اور ہمیشہ کی ہے۔ اس کورس کے مصنف لوئس جٹر واکر ہیں جو اس نئی زندگی کو سمجھنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔

کمل کورس کی دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon تعارفی دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

اس تبدیلی کے بارے میں کیا کہتی ہے جو آپ کے زندگی میں ہوئی۔ آپ اپنی خصوصی حیثیت اور زمداریوں کے بارے میں جانینگے۔ آپ اپنے اس نئے کنبے کو دریافت کرینگےجس میں آپ کی روحانی پیدائش ہوئی ہے۔ اور آپ اپنے مسیح بھائیوں اور بہنوں سے نئے تعلقات بنائینگے جو خدا نے آپ کے لیئے مقرر کیا ہوا ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

کیا آپ نے کبھی ایک بچے کو چلنا سیکھتے ہوئے دیکھا؟ بچہ مشکل سے کھڑا ہوتا اور کمرے میں ڈگمگاتا اور لہراتا پھرتا ہے اور جو چیزا س کی پہنچ میں آتی ہے اسے پکڑنے کی کوشش کرتا ہے۔ لیکن اس میں کتنا جوش موجود ہوتا ہے۔ کیا نظارہ ہوتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ساری دنیا فتح ہوگئی ہو۔ پس اس طرح کبھی آگے بڑھتے ہوئے کبھی کھڑے ہوتے ہوئے کبھی گرتے ہوئے لیکن ہمیشہ اٹھ کر دوبارہ آگے بڑھنے سے بچہ چلنا سیکھتا ہے۔ کامیاب ہونے کی خواہش بہت شدید ہوتی ہے۔ والدین تمام وقت اپنے بچوں کے نزدیک رہتے ہیں اور ہر قدم پر آگے بٖڑھ کر مدد کرتے ہیں اور حوصلہ افضائی کرتے ہیں۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

یہ سبق آپ کو یہ سمجھنے میں مدد کریگا کہ خدا آپ سے کیسے ہمکلام ہوتا ہے۔ بعض وقت وہ آپ سے براہ راست ہمکلام ہوگا اور بعض وقت وہ اس کا کلام یعنی بائبل مقدس کو استعمال کریگااور بعض وقت وہ دوسرے مسیحی لوگوں کو استعمال کریگا۔ اس سبق کے مطالعہ میں آپ دریافت کرینگے کہ آپ کس طرح اپنے روحانی باپ کی آواز کو پہچان سکتے ہیں خواہ وہ کوئی بھی طریقہ استعمال کرے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

اس سبق میں روحانی ترقی کے ان چار اصولوں کے بارے میں مزید تعلیم دی گئی ہے۔ ان کے مطالعہ میں آپ دیکھ سکینگے کہ کس طرح آپ ابھی ان پر عمل کر سکتے ہیں۔ ان پر عمل کرنے سے حیرت انگیز نتائج مرتب ہونگے۔ آپ روز بروز ایک ایسا پختہ انسان بنتے جائینگے جس کی خوائہش خدا آپ سے رکھتا ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

آپ کی زندگی میں تبدیلی آرہی ہے۔ آپ کی روحانی زندگی ظاہر ہو رہی ہے۔ جیسے آپ مسیح میں ترقی کرتے ہیں نئی دلچسپیاں پرانی دلچسپیوں کی جگہ لے لیتی ہیں۔ ان میں وہ نئی زمداریاں بھی شامل ہیں جو آپ کے لیئے مختلف قسم کے نئے انعمات اور اطمنان لے کر آئینگی۔ اس سبق میں ہم ان خاص تبدیلیوں اور کاموں کو دیکھینگے۔ آپ دریافت کرینگے کہ اور دیگر لوگ بھی آپ کی دلچسپیوں میں شریک ہیں۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

اگر کوئی شخص کسی خاص مقصد کو حاصل کرنا چاہتا ہے تو اس کے لیئے معیار کی ضرورت ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر کھلاڑیاں اپنے کوچ کی ہدایت پر عمل کرتے ہیں۔ وہ کچھ کام کرتے ہیں اور کچھ ایسے کام ہیں جو وہ نہیں کرتے ہیں۔ ان کا مقصد اپنی مہارت اور قوت کو تشکیل دینا ہے تاکہ وہ انعام حاصل کر سکیں۔ اب آپ ایک مسیحی ہیں اور آپ کا ایک نیا اور خاص مقصد ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ آپ ایک وہ انسان بنیں جو آپ کا آسمانی باپ چاہتا ہے۔ یہ دوسری وجہ ہے جس کے لیئے آپ کو معیار کی ضرورت ہے۔ آپ کا آسمانی باپ آپ کے لیئے یہ منصوبہ رکھتا ہے کہ آپ اس کے گھرانے کا حصہ ہوں اور ان مقاصد کو پالیں جو اس نے آپ کے لیئے سوچا ہے۔ یہ سبق ان نئے معیاروںکی وضاحت کریگا جو اس نے آپ کے مدد کے لیئے دیئے ہیں۔ ان کی پیروی سے آپ کو کئی فوائد حاصل ہونگے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

آپ کو ایک حیرت انگیز مددگار میسر ہے۔ یہ سبق وضاحت کریگا کہ وہ کون ہے اور کس طرح آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

کئی لوگ ہیں جو آپ کو دیکھ رہے ہیں کہ جو کچھ آپ خدا کی قدرت کے بارے میں کہتے ہیں کیا وہ سچ ہے۔ آپ کی زندگی انہیں بتا سکتی ہے کہ انجیل کس طرح لوگوں کو تبدیل کر سکتی ہے۔ جو کچھ آپ کرتے ہیں وہ آپ کے الفاظ سے کہیں زیادہ بڑھ کر یسوع کے لیئے گواہی ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

دنیا میں سچے مسیحی گھر سے بڑی اور کوئی برکت نہیں۔ یہ ہمارے ارد گرد موجود گناہ اور مصیبت کے طوفانوں سے پناہ گاہ ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں بچے محبت اور حفاظت محسوس کرتے ہیں۔ اگر آپ خدا کی مرضی کے مطابق چلیں تو آپ اپنے گھر کو جنت بنا سکتے ہیں۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

یہ سبق آزادی کی وضاحت کرتا ہے کہ جو آپ کو اس وقت خدا کے فرزندکے حیثیت سے حاصل ہے۔ یہ آزادی آپ کو گناہ کے ہولناک اثر سے آزاد کرتی ہے۔ یہ آپ کو اس خوف سے آزاد کرتی ہے کہ آپ خدا کی خوشنودی حاصل نہیں کر سکینگے۔ یہ آزادی آپ کو روحانی جھوٹ اور دو خیالوں سے بچاتا ہے۔ یسوع مسیح کے کام کے وسیلہ سے یہ برکات آپ کی ہیں۔ لیکن یہ صرف آغاز ہے۔ آپ کی آزادی کی نئی زندگی جو شروع ہو چکی ہے کبھی ختم نہ ہوگی۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon
دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon
دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon