کلیسیا کیا کرتی ہے

کلیسیا کا مقصد کیا ہے اور لوگ گرجے گھروں میں کیوں جاتے ہیں؟ بپتسمہ لینے کا مطلب کیا ہے؟ ایمانداروں کو عشائے ربانی میں شریک ہونے کی کیوں ضرورت ہے؟ کیا بچوں کو خدا کیلئےوقف کرنا بائبل کے مطابق ہے؟ رابرٹ اور ایولین بولٹن کا لکھا ہوا اس کورس میں کلیسیا کے بارے میں بہت سے سوالات کے جوابات ملینگے۔ کلیسیا کیا کرتی ہے اور کیوں کرتی ہے اس بات کو بائبل کی بنیاد سے بیان کرنے کیلئے ہم میری جوکہ ایک نئی مسیحی ہے اور اس کا منگیتر تیموتھی کے تجربوں کو اس کتاب میں شروع سے لے کر آخر تک دیکھینگے۔

کمل کورس کی دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon تعارفی دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

ایک گرجہ گھر کو بعض وقت عبادت کا گھر کہا جاتا ہے۔ یہ کہنا مناسب ہے کیونکہ اس کا بنیادی مقصد لوگوں کے لئے ایک جگہ فراہم کرنا جہاں وہ مل کر خداوند کی عبادت کر سکیں۔ یسوع نے ہمیں تعلیم دی کہ ہمارا آسمانی باپ ہماری عبادت کا خواہشمند ہے۔ اگرچہ آسمان کے تمام لشکر ہر وقت اس کی عبادت کرتے ہیں اس کے باوجود وہ ہماری عبادت کا خواہشمند ہے کیونکہ عبادت ہمیں اس کی رفاقت میں لاتی ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

کلیسیا میں روح القدس کے کام بہار کی خوبصورتی کے مانند ہے۔ جیسے کلیسیا کے لوگ روح القدس کے کام کی تابعداری کرتے ہیں وہ ان میں نئی زندگی اور روشنی پیدا کرتا ہے۔غیرنجات یافتہ لوگ روح سے پیدا ہو جاتے ہیں ۔(یوحنا 6:3)

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

کلام خدا کو ان کلیسیاوں میں ترجی حیثیت اور عزت کا مقام دیا جاتا ہے جہاں اس کے اختیار کوتسلیم کیا جاتا ہے۔ ان کلیسیاوں کے پاسبان بڑی وفاداری سے لوگوں تک کلام خدا پہنچاتے ہیں۔

اس سبق میں آپ کلام خدا کے پیغام کے بارے میں سیکھینگے جس کی تبلیغ کی جاتی ہے۔ آپ یہ بھی دریافت کرینگے کہ اس پیغام کی تبلیغ کیوں کی جاتی ہے اور اس کا ان لوگوں پر کیا اثر ہوتا ہے جو اس پر عمل کرتے ہیں۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

کسی بھی دوسری کتاب سے کہیں زیادہ بائبل مقدس کے متعلق لکھا گیا ہے جس کا کوئی آخر نہیں ہے۔ بائبل مقدس کی سچائیاں لازوال ہیں جو لا محدود ہیں۔

جیسے جیسے آپ اپنی زندگی میں بائبل مقدس کے مطالعے میں بڑھتے ہیں آپ کلام کے خزانےمیں سے سونا، چاندی اور جواہرات دریافت کرینگے۔ اس میں وہ خزانہ ہے جو کھدائی کے لائق ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

بپتسمہ سے پہلے کسی بھی شخص کے لئے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ بپتسمہ کا کیا معنی ہے اور اس کو کلیسیا کا ایک فرمان کیوں مانا جاتا ہے۔

یہ سبق آپ کو پانی کے بپتسمے کو عہد جدید کے عقیدوں سے ملانے میں، اپنے لئے پانی کا بپتسمہ کے حکم کو قبول کرنے میں، اور بپتسمہ کی اقسام کو کلام کی روشنی میں دیکھنے میں مدد کریگا۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

یہ سبق آپ کو پاک عشاء میں استعمال ہونے والے پیالے اور روٹی کی علامت کی وضاحت کرنے میں، خداوند کی عشاء کی اہمیت اور مقصد کو پہچاننے میں، اور پاک عشاء کے مقصد کی قدر کرتے ہوئے اس میں حصہ لینے میں مدد کریگا۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

خدانے رفاقت کا ایک نمونہ دیا ہے جس میں ہم ایک دوسرے کی مدد، خوشی، اور قوت کا سبب بن سکتے ہیں۔ یہ کلیسیا کا ایک اہم کام ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

کلیسیا کئی طرح کی رسومات اور پرمقصد تہوار مناتی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ نے اچھی شادیاں دیکھی ہونگی یا بچوں کو خدا کے لئے مخصوص کرنا دیکھا ہوگا یا کلیسیا کے کسی رکن کے گزر جانے پر اس کے جنازے میں شریک ہوئے ہونگے۔ کرسمس، کھجوروں کا اتوار، مبارک جمعہ، اور ایسٹر کچھ ایسے پسندیدہ تہوار ہیں جو کلیسیا مناتی ہے۔ یہ اور دوسرے رسومات اور تہوار کو خداوند کی یاد میں منانا چاہیئے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

زبور 3:1 میں خدا کے تابع رہنے والوں کا موازنہ اس درخت کے ساتھ کیا جاتا ہے جو ندی کے کنارے لگایا گیا ہے اور وہ مناسب وقت پر پھل لاتا ہے۔ مسیح نے کلیسیا کو دنیا میں ایک ضرورت پوری کرنے کے لئے مقرر کیا ہے نا کے صرف اس کی شان و شوقت کی تعریف ہو سکےبلکہ کلیسیا کو اس درخت کے مانند ہونا ہے جو مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہو اور جس کی جڑیں زندگی کے پانی تک گہری ہوں جس کی شاخیں شگفتہ ہوں اور پھل لاتی ہوں۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

کلیسیاوں کو نئے عہد نامہ کی کلیسیا کی طرح لوگوں کی ضروریت کو پورا کرنا ہے۔ دولت، تعلیم، اور وقار خدا کی طاقت کا نیم بدل نہیں ہو سکتے۔ یسوع مسیح آج، کل، اور ابد تک یکساں ہے (عبرانیوں 8: 13) ہم اس کے پاک نام میں لوگوں کی خدمت کرتے چلیں۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon
سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon
سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon