شادی اور گھر

بہت سے نوجوان جوڑے اپنی شادی کی تیاری کے لیئے اس کورس میں سے بہت سے آزمائی ہوئی اصولوں کو سیکھ کر ایک خوشحال گھر بنانا چاہتے ہیں۔ جیسے جیسے وہ ریکس جیکسن کا اس کورس کا مطالعہ کرتے جاتے ہیں ویسے وہ ایک اچھی خاندانی زندگی اور آپس میں صحیح تعلقات کے بنیادی اصول سیکھتے جاتے ہیں اور ہر خاندان کا ہر ایک فرد ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنا سیکھتے ہیں۔ شادی خدا کا منصوبہ ہے اور خاندان سے سماج کی تعمیر ہوتی ہے۔ مضبوط خاندان کے بغیر کلیسیاء کی تعمیر ویسے نہیں ہو سکتی جیسے خدا چاہتا ہے۔ یہ کورس شادی اور گھر کے تمام مناظر دیکھتا ہے جو ایک خاندان کو مضبوط کرتا ہے اور جس کے سہارے کلیسیاء بنتی ہے۔

کمل کورس کی دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon تعارفی دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

اس سبق میں ہم مطالعہ کرینگے کہ کس طرح ہر شادی میں جو الٰہی اصولوں کی بنیاد پر کی جاتی ہے المسیح کا کلیسیاء سے رشتے کی عکاسی ہوتی ہے۔ جو شادی کلام مقدس میں دیئے گیئے نمونے اور ہدایات کے مطابق ہو ایسی شادی کا اثر ہمیشہ دور تک جائیگی۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

درست اور غلط کے الٰہی معیار اس لیئے دیئے گیئےہیں تاکہ خدا کے بیٹے اور بیٹیاں مضبوط ہوں اور بھرپور زندگی بسر کر سکیں۔

اس سبق میں ہم مطالعہ کرینگے کہ جو لوگ خدا کے قوانین کو غیر سنجیدا طریقے سے برتاو کرتے ہیں وہ کس طرح بڑی لزت سے یعنی اس بہتر انعام سے محروم ہو جاتے ہیں جو خدا نے ان کے لیئے رکھا ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

دعا اور شادی کے متعلق بائبل مقدس کی تعلیم پر دیانت دارانہ نظریہ کئی نوجوانوں کو ناخوش فیصلہ کرنے سے بچاتا ہے۔ اس سبق میں ہم زندگی کے متعلق دوسرے شخص کے رویوں پر اور اس کے کردار کی صفات اور اطوار پر غور کرنے کی اہمیت کا مطالعہ کرینگے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

بعض اوقات دو محبت کرنے والے لوگوں کے لیئے یہ بات حیران کن ہوتی ہے کہ ان کے درمیان اختلافات ہونگے۔ان اختلافات کو دریافت کرنے اور انہیں طے کرنے کا بہترین وقت شادی سے پہلے ہے۔ اس سبق میں ہم ایسے طریقوں کا مطالعہ کرینگےجن کے ذریعہ سے جوڑے شادی کی تیاری کرتے ہیں۔ نیز ہم ایسے موقوں کا مطالعہ کرینگے جن سے وہ ایک دوسرے کو بہتر طور پر جان سکتے ہیں اور ان کی زندگی منگنی کے دوران کس طرح خدا کے لیئے جلال کا باعث ثابت ہو سکتی ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

جب دو لوگ شوہر اور بیوی کی حیثیت سے اکٹھا رہنا شروع کرتے ہیں تو انہیں جلد ہی معلوم ہو جاتا ہے کہ انہیں کئی تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے۔

اس سبق میں ہم ایسے گھر کے متعلق پڑھینگے جو اپنے وجود کے مقصد کو پورا کرتا ہے۔ ہم ان تبدیلیوں پراور مسائل کو حل کرنے کے طریقوں پر غور کرینگے جن کا سامنا ایک شادی شدہ جوڑے کو ہوتا ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

بائبل مقدس میں شوہر کے کردار کو المسیح کی کلیسیاء سے محبت اور فکر سےتشبیہ دی گئی ہے۔ یعنی خود ایثار اور حفاظت کرنے والے کی کردار سے۔ المسیح ہماری صلاحیت اور اس بات کو دیکھتے ہیں کہ ہم مستقبل میں کیا بنینگے لیکن وہ ہم سے محبت رکھتے ہیں اور ہمیں ہماری موجودہ حالت میں قبول کرتے ہیں۔

ہرمسیحی شوہر کے خواب اور منزل مقصود ہوتے ہیں جنہیں وہ ایک خوشحال گھر میں پورا کرنا چاہتا ہے۔ اس سبق میں آپ ایسے طریقوں کا مطالعہ کرینگے جن کے ذریہ سے ایک شوہر خدا کے دیئے ہوئے کردار پر عمل کرتے ہوئے اپنے گھر کا تحفظ کرتا ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

وہ عورت دانشمند ہے جو جانتی ہے کہ بیوی کی حیثیت سے اس کی ذمہ داری بہت بڑی ہے اور وہ چاہتی ہے کہ خدا اسے بتائے کہ اسے کیسی بیوی بننا ہے۔ اس سبق میں ہم ایک بار پھر دیکھینگے کہ عورت کے لیئے زندگی میں شوہر کو درست جگہ دینے کے کیا معنی ہیں یعنی وہ جگہ جو خدا نے شوہر کو دی ہے اور ایسا کرنے سے بیوی گھر میں توازن پیدا کرتی ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

ایک قیمتی سبق جو ایک بچہ سیکھ سکتا ہے وہ یہ ہے کہ بڑوں کے اختیار کا احترام کرنا۔ اور اس سبق کا آغازگھر سے ہوتا ہے۔

اس سبق میں ہم غور کرینگے کہ بچوں کو کیوں فرمابرداری سیکھنی چاہیئے۔ ہم ان لوگوں کی زندگی میں بھی غور کرینگے جو اختیار کا احترام کرتے ہیں اور جو نہیں کرتے ہیں جن کا اثر دور تک جاتا ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

جس طرح خوبصورت پھولوں کا باغ خود بخود نہیں بنتا اسی طرح تربیت یافتہ فرمابردار بچے محض اتفاق سے نہیں بنتے۔ دونوں کے لیئے محنت کی ضرورت ہے۔

اس سبق میں ہم مزید ان حصوں کا مطالعہ کرینگے جن میں والدین بچوں کی تربیت کے ذمہ دار ہیں۔ ہم ایسے خاندانوں کا مثالیں بھی ملاحظ کرینگے جنہیں غیر ضروری دکھوں کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ والدین نے بچوں کی جانب اپنی ذمہ داری پیروی نہیں کی۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon
دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon
دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon