مسیحی عبادت

جیسے آپ اپنی مسیحی زندگی میں ترقی کرتے جاتے ہیں خداوند کی عبادت کی خواہش آپ میں بڑھتی جاتی ہے۔ اور اس خواہش کی تکمیل لازمی ہے۔ خدا بھی اپنے فرزندوں کے ساتھ رفاقت اور شراکت کی خواہش رکھتا ہے۔ جوڈی بارٹل کا لکھا ہوا یہ کورس ان لوگوں کی مدد کریگا جو خدا کی پرستش کی ضرورت اور فائدہ کا مثال دے کر اپنی شخصی عبادت کو مسلسل طور پر قائم رکھینگے۔ یہ کورس جماعت میں عبادت کے فائدے کے لئے ضروری اصول بتاتا ہے۔

مکمل کورس کی دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon تعارفی دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

خدا کی عبادت کرنا ایک قیمتی نگینہ کی مانند ہے کیوںکے یہ ہمیں روحانی طور پر مالدار بناتا ہے۔ نیز خوبصورت نگینہ کی مانند عبادت کے مختلف پہلو ہوتے ہیں۔ ہم ان میں سے چند اہم ترین پہلووں کا مطالعہ کرینگے۔ جیسے آپ ان سچائیوں پر عمل کرینگے آپ عبادت کے نگینہ کو چمکاینگے۔ روح القدس آپ کی مدد کریگا تاکہ ہر پہلو خدا کی خوبصورتی اور جلال کو ظاہر کرے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

بائبل مقدس کی تاریخ ہمیں ایسے لوگوں کے بارے میں بتاتی ہے جو خدا پر ایمان رکھتے تھے لیکن اس کے باوجود وہ کسی ایسی چیز کی عبادت کرنا چاہتے تھے جسے وہ دیکھ سکیں یا جس کی تصویر اپنے دماغ میں لا سکیں۔ ان کی وفاداریاں منقسم تھیں۔ لیکن بتوں کی عبادت آخری نتیجہ نکلا۔ یسوع نے فرمایا "کوئی آدمی دو مالکوں کی خدمت نہیں کر سکتا"۔ (متی 6 : 24)
ہم ایک مالک سے محبت رکھنا چاہتے ہیں۔ اس کی خدمت اور عبادت کرنا چاہتے ہیں۔ وہ جو لائق ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

دعا مشکل نہیں ہے۔ کیا ہم اس شخص سے بات چیت نہیں کرتے جو ہم سے محبت رکھتا ہو اور جس سے ہم محبت رکھتے ہیں۔ دنیاوی گفتگو میں جتنا زیادہ ہم ایک دوسرے سے بولتے ہیں اتنا زیادہ ہمارے لیئے بات چیت کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ اسی طرح جتنا زیادہ ہم خدا سے دعا مانگتے ہیں اتنا ہی ہمارے لیئے دعا کرنا، لفظوں میں محبت کا اظہار کرنا، اور اس کی عبادت کرنا آسان ہو جاتا ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

اگر ہم کہتے ہیں کہ ہم یسوع سے محبت رکھتے ہیں تو ہمارے کاموں سے یہ محبت ظاہر ہونی چاہیئے۔ یہ سبق آپ کی مدد کریگا کہ آپ یسوع کی زندگی میں موجود خادمانہ صفات کا موازنہ اپنی زندگی میں موجود صفات سے کر سکیں۔ ایسے رویوں کا بیان کر سکیں جو خدمت کا عبادتی فعل بنانے کے لیئے ضروری ہیں اور خدمت کے وسیلہ سے خدا کی عبادت کرنے کی اہمیت کو سراہ سکیں۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

موسیقی اہم ہے کیونکہ یہ ہمارے جزبات پر اثر انداز ہو سکتی ہے حتی کہ ہمارے طریقہ کار کو تبدیل کر سکتی ہے۔ موسیقی کا سب سے بڑا مقصد خداوند کی عبادت کرنا اور اسے جلال دینا ہے۔
بائبل مقدس موسیقی میں عبادت کی مثالیں دونوں ساز اور آواز سے دیتی ہے۔ یہ خدا کی حمد و ثنا کی خدمت میں مدد کے لیئے ہمیں دی گئی ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

خدا نے عبادت کے لیئے بھی اپنے کلام میں رہنما اصول دیئے ہیں۔ اس سبق میں ہم مطالعہ کرینگے کہ ہم موثر مسیحی عبادت کے لیئے کیسے اپنے آپ کو تیار کر سکتے ہیں۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

اس سبق کا مقصد آپ کو عبادت کا طریقہ کار بتانا نہیں ہے بلکہ ایمانداروں کے لیئے چند ایسی باتوں کا اظہار کرنا ہے جو انہوں نے عبادت کے متعلق سیکھی ہیں۔ ان میں سے بعض ایماندار بائبل مقدس کے وقتوں کے ہیں اور بعض آج کی دنیا کے ہیں۔ جب آپ ان سیکھی ہوئ باتوں پر عمل کرینگے تو آپ دوسروں کی مدد کرنا بھی سیکھینگے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

یہ سبق آپ کی مدد کریگا کہ آپ اس برکت کی خواہش کر سکیں جسکی پیشکش خدا ان لوگوں کو کرتا ہے جو اسکی عبادت کرتے ہیں اور ابدیت کی جانب دیکھ سکیں جہاں آپ ابد تک خدا کی رفاقت میں ہونگے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon
دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon
دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon