آپ کی بائبل مقدس

بہت برس پہلے اسرائیل کے بادشاہ داوْد نے خدا کے کلام کے متعلق اپنے جزبات کا اظہار کیا "تیرا کلام میرے قدموں کے لیئے چراغ اور میری راہ کے لیئے روشنی ہے" (زبور ۱۱۹ : ۱۰۵ )۔ آپ کیسی ہی مشکل صورت حال میں ہوں یا آپ کو کیسا بھی فیصلہ کرنا ہو آپ کو ویسا ہی اعتماد ہو سکتا ہے جیسے بادشاہ داوْد کو تھا۔ اس کورس کو جوڈی بارٹل نے لوئس واکر کا پہلا کورس سے انتخاب کیا۔ یہ کورس آپ کو بائبل سے متعارف کریگا اور آپ کو اس کا مطالعہ کرنے میںمدد کریگاتاکہ آپ یہ بصیرت پا سکیں کہ خدا کس طرح ہماری صورت حال کو دیکھتا ہے اور جب ہم اس سے مدد مانگتے ہیں تو کس طرح ہماری مدد کرتا ہے۔

کمل کورس کی دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon تعارفی دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon


جب آپ بائبل کا مطالعہ کرینگے تو اس کا اثرآپ پر ہوگا اور وہی اثر دوسروں کی زندگیوںکو متاثر کریگا۔
اس سبق میں آپ سیکھینگے کے بائبل مقدس کا مطالعہ سے کس طرح مفید ہو سکتے ہیں۔ اس سبق میں آپ پڑھینگے کہ بائبل مقدس کا مطالعہ کیوں کرنا چاہیئے۔ اس کے کیا فوائد ہیں اور باقائدہ مطالعہ کرنے کی کیا اہمیت ہیں۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

کیا آپ نے کبھی اس بات پر غور کیا کہ خدا نےہمیں بائبل مقدس کیسے بخشی؟ کیا فرشتوں نے اسے اٹھاکر کہیں رکھ دیا اور انتظار کرتے رہے کہ کوئی شخص اسے تلاش کرے؟ خدا نے اس کتاب کو جسے بائبل مقدس کہتے ہیں ہم تک پہنچانے کیلیئے زندگی گے مختلف شعبوں سے تعلق رکھبے والے عام آدمیوں کو استعمال کیا اور اس میں کئی سال کا عرصہ لگا۔ اور اس کی تحریروں کی ہم آہنگی اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ خدا لا تبدیل ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon


بائبل مقدس کی ایک ترتیب ہونی چاہئیے تاکہ جس چیز کی ہمیں ضرورت ہو اس کو حاصل کر سکیں۔ بائبل مقدس کے شائع کرنے والے اس بات سے بخوبی واقف ہیں۔ مختلف ترجمے کے باوجود وہ ایک جیسے ابواب اور آیات پر خاص توجہ دیتے ہیں تاکہ مطلوبہ بات کو تلاش کرتے ہوئے ایسا نہ ہو کہ لوگ یونہی ادھر ادھر بھٹکتے رہیں۔
اس سبق میں ہم سیکھینگے کہ بائبل مقدس کے حوالہ جات کو کس طرح بولا اور لکھا جاتا ہے اور مطالعہ کے لیئے بنیادی امداد کا استعمال کیسے کیا جاتا ہےجو ہماری مرضی کے مطابق آیات اور مضامین تلاش کرنے کے قابل بناتی ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

ہم تاریخی کتابوں کے سورماوں کے متعلق جاننے کے لیئے ان کتابوں پر انصار کر سکتے ہیں۔ لیکن عہدِ عتیق اپنے دور کے عام لوگوں کا بھی ذکر کرتا ہے۔ ا ن کہانیوں کی اہمیت کسی طور بھی کم نہیں کیونکہ یہ مقدسین کے ساتھ خدا کے تعلقات کی واضح تصویر پیش کرتی ہیں۔ عہدِ عتیق کی کتب کو پانچ بڑے مضامین میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ تیسرے سبق میں ہم نے کتابوں کی چھوٹی تقسیم یعنی ابواب اور آیات کے متعلق سیکھا۔ اب ہم بڑی تقسیم یا حصوں کے متعلق سیکھینگے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

جب عہدِ جدید کی تحریر کا عمل جاری تھا تو اس وقت عہدِ عتیق والا ماحول بہت حد تک بدل چکا تھا۔ انبیاء اکرام کا دور گزر چکا تھا اور بے شمار لوگ روحانی باتوں سے غیر جانب تھے۔ یہ کوئی اتفاق بات نہیں تھی کہ خدا نے اس دور میں اپنے بیٹے کو اس دنیا میں بھیجا۔ یونانیوں نے انجیل کا کلام پھیلانے کے لیئے ایک عام زبان مہیا کیا اور رومی حکومت نے بشارت کے کام کو مناسب تحفظ اور آزادی فراہم کی۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

تقریباً ہر مسیحی کبھی نہ کبھی اس سوال کا سامنے کرتا ہے "آپ کیسے جانتے ہیں کہ بائبل مقدس حقیقی ہے؟"۔ یہ سوال نیا نہیں ہے۔ انسان کی ابتدائی آزمائِش بھی خدا کے کلام پر حملہ سے شروع ہوئی۔ ابلیس نے سانپ کی شکل میں حوا سے کہا "کیا واقعی خدا نے کہا ہے؟" (پیدائش ۳ : ۱ )۔ ابلیس آج بھی وہی شک پیدا کرتا ہے "کیا واقعی خدا نے کہا ہے؟"۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon
دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon