آپ کی نئی زندگی

 

آپ کی نئی زندگی
جس لمحے میں آپ نے یسوع مسیح کو اپنا نجات دہندہ مانا آپ کی نئی زندگی شروع ہوئی۔ یسوع زندگی دینے والا ہے۔ ایسی زندگی جو عمدہ، زرخیز، مسرت بخش، اور ہمیشہ کی ہے۔ اس کورس کے مصنف لوئس جٹر واکر ہیں جو اس نئی زندگی کو سمجھنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔
 
کمل کورس کی دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں
تعارفی دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں
 
سبق نمبر 1 : آپ نے ایک نئی زندگی کا آغاز کیا ہے۔ اس پہلے سبق میں آپ معائنہ کرینگے کہ بائبل
اس تبدیلی کے بارے میں کیا کہتی ہے جو آپ کے زندگی میں ہوئی۔ آپ اپنی خصوصی حیثیت اور زمداریوں کے بارے میں جانینگے۔ آپ اپنے اس نئے کنبے کو دریافت کرینگےجس میں آپ کی روحانی پیدائش ہوئی ہے۔ اور آپ اپنے مسیح بھائیوں اور بہنوں سے نئے تعلقات بنائینگے جو خدا نے آپ کے لیئے مقرر کیا ہوا ہے۔
 
سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں
 
سبق نمبر 2 : آپ چلنا سیکھ رہے ہیں
کیا آپ نے کبھی ایک بچے کو چلنا سیکھتے ہوئے دیکھا؟ بچہ مشکل سے کھڑا ہوتا اور کمرے میں ڈگمگاتا اور لہراتا پھرتا ہے اور جو چیزا س کی پہنچ میں آتی ہے اسے پکڑنے کی کوشش کرتا ہے۔ لیکن اس میں کتنا جوش موجود ہوتا ہے۔ کیا نظارہ ہوتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ساری دنیا فتح ہوگئی ہو۔ پس اس طرح کبھی آگے بڑھتے ہوئے کبھی کھڑے ہوتے ہوئے کبھی گرتے ہوئے لیکن ہمیشہ اٹھ کر دوبارہ آگے بڑھنے سے بچہ چلنا سیکھتا ہے۔ کامیاب ہونے کی خواہش بہت شدید ہوتی ہے۔ والدین تمام وقت اپنے بچوں کے نزدیک رہتے ہیں اور ہر قدم پر آگے بٖڑھ کر مدد کرتے ہیں اور حوصلہ افضائی کرتے ہیں۔
 
سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں
 
سبق نمبر 3 : آپ کا باپ آپ سے ہمکلام ہے
یہ سبق آپ کو یہ سمجھنے میں مدد کریگا کہ خدا آپ سے کیسے ہمکلام ہوتا ہے۔ بعض وقت وہ آپ سے براہ راست ہمکلام ہوگا اور بعض وقت وہ اس کا کلام یعنی بائبل مقدس کو استعمال کریگااور بعض وقت وہ دوسرے مسیحی لوگوں کو استعمال کریگا۔ اس سبق کے مطالعہ میں آپ دریافت کرینگے کہ آپ کس طرح اپنے روحانی باپ کی آواز کو پہچان سکتے ہیں خواہ وہ کوئی بھی طریقہ استعمال کرے۔
 
سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں
 
سبق نمبر 4 : کیا آپ ترقی کرنا چاہتے ہیں؟
اس سبق میں روحانی ترقی کے ان چار اصولوں کے بارے میں مزید تعلیم دی گئی ہے۔ ان کے مطالعہ میں آپ دیکھ سکینگے کہ کس طرح آپ ابھی ان پر عمل کر سکتے ہیں۔ ان پر عمل کرنے سے حیرت انگیز نتائج مرتب ہونگے۔ آپ روز بروز ایک ایسا پختہ انسان بنتے جائینگے جس کی خوائہش خدا آپ سے رکھتا ہے۔
 
سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں
 
سبق نمبر 5 : نئی زندگی نئی سرگرمیاں
آپ کی زندگی میں تبدیلی آرہی ہے۔ آپ کی روحانی زندگی ظاہر ہو رہی ہے۔ جیسے آپ مسیح میں ترقی کرتے ہیں نئی دلچسپیاں پرانی دلچسپیوں کی جگہ لے لیتی ہیں۔ ان میں وہ نئی زمداریاں بھی شامل ہیں جو آپ کے لیئے مختلف قسم کے نئے انعمات اور اطمنان لے کر آئینگی۔ اس سبق میں ہم ان خاص تبدیلیوں اور کاموں کو دیکھینگے۔ آپ دریافت کرینگے کہ اور دیگر لوگ بھی آپ کی دلچسپیوں میں شریک ہیں۔
 
سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں
 
سبق نمبر 6 : آپ کے نئے معیار
اگر کوئی شخص کسی خاص مقصد کو حاصل کرنا چاہتا ہے تو اس کے لیئے معیار کی ضرورت ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر کھلاڑیاں اپنے کوچ کی ہدایت پر عمل کرتے ہیں۔ وہ کچھ کام کرتے ہیں اور کچھ ایسے کام ہیں جو وہ نہیں کرتے ہیں۔ ان کا مقصد اپنی مہارت اور قوت کو تشکیل دینا ہے تاکہ وہ انعام حاصل کر سکیں۔ اب آپ ایک مسیحی ہیں اور آپ کا ایک نیا اور خاص مقصد ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ آپ ایک وہ انسان بنیں جو آپ کا آسمانی باپ چاہتا ہے۔ یہ دوسری وجہ ہے جس کے لیئے آپ کو معیار کی ضرورت ہے۔ آپ کا آسمانی باپ آپ کے لیئے یہ منصوبہ رکھتا ہے کہ آپ اس کے گھرانے کا حصہ ہوں اور ان مقاصد کو پالیں جو اس نے آپ کے لیئے سوچا ہے۔ یہ سبق ان نئے معیاروںکی وضاحت کریگا جو اس نے آپ کے مدد کے لیئے دیئے ہیں۔ ان کی پیروی سے آپ کو کئی فوائد حاصل ہونگے۔
 
سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں
 
سبق نمبر 7 : آپ کو ایک مددگار میسر ہے
آپ کو ایک حیرت انگیز مددگار میسر ہے۔ یہ سبق وضاحت کریگا کہ وہ کون ہے اور کس طرح آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
 
سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں
 
سبق نمبر 8 : آپ کی زندگی ایک روشنی ہے۔
کئی لوگ ہیں جو آپ کو دیکھ رہے ہیں کہ جو کچھ آپ خدا کی قدرت کے بارے میں کہتے ہیں کیا وہ سچ ہے۔ آپ کی زندگی انہیں بتا سکتی ہے کہ انجیل کس طرح لوگوں کو تبدیل کر سکتی ہے۔ جو کچھ آپ کرتے ہیں وہ آپ کے الفاظ سے کہیں زیادہ بڑھ کر یسوع کے لیئے گواہی ہے۔
 
سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں
 
سبق نمبر 9 : خوشحال گھر کا راز
دنیا میں سچے مسیحی گھر سے بڑی اور کوئی برکت نہیں۔ یہ ہمارے ارد گرد موجود گناہ اور مصیبت کے طوفانوں سے پناہ گاہ ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں بچے محبت اور حفاظت محسوس کرتے ہیں۔ اگر آپ خدا کی مرضی کے مطابق چلیں تو آپ اپنے گھر کو جنت بنا سکتے ہیں۔
 
سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں
 
سبق نمبر 10 : آپ کی نئی آزادی
یہ سبق آزادی کی وضاحت کرتا ہے کہ جو آپ کو اس وقت خدا کے فرزندکے حیثیت سے حاصل ہے۔ یہ آزادی آپ کو گناہ کے ہولناک اثر سے آزاد کرتی ہے۔ یہ آپ کو اس خوف سے آزاد کرتی ہے کہ آپ خدا کی خوشنودی حاصل نہیں کر سکینگے۔ یہ آزادی آپ کو روحانی جھوٹ اور دو خیالوں سے بچاتا ہے۔ یسوع مسیح کے کام کے وسیلہ سے یہ برکات آپ کی ہیں۔ لیکن یہ صرف آغاز ہے۔ آپ کی آزادی کی نئی زندگی جو شروع ہو چکی ہے کبھی ختم نہ ہوگی۔
 
سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں
 
طلبہ کی رپورٹس
 
دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں
 
جوابی پلندہ
 
دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں