ہم ایمان رکھتے ہیں

خدا کا کلام سیکھنے سے ہمیں سوالات کے جوابات دینے میں مدد ملتی ہے کہ ہم کس پر ایمان رکھتے ہیں اور ہمارے ایمان رکھنے کی وجوہات کیا ہیں۔ چنانچہ ہم ویسا ہی بن جاتے ہیں جیسا ہمارا ایمان ہے۔ اس کورس کے موضوعات دلچسپ مگر مشکل ہیں اور مضامین بائبل میں سے ہیں۔ اس کورس کا ختمی نتیجہ آپ کے تمام زندگی کو اثر کریگا۔

کمل کورس کی دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon تعارفی دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

خشکی پر ہوتے ہوئے بھی بعض لوگ محسوس کرتے ہیں گویا وہ سمندر کی کسی طوفان میں بھٹک گئے ہوں۔ وہ اپنے آپ سے سوال پوچھ رہے ہیں۔ میں کہاں جا رہا ہوں؟ کیا میں بھٹک گیا ہوں؟ کیا مجھےکبھی درست راہ مل سکےگی؟ خدا نے ہمارے سوالات سنیں ہیں اور اس نے ہماری زندگیوں کی رہنمائی کے لئےایک کتاب دی ہے۔ اس سے پہلے کہ آپ جوابات کی طلاش کریں آئیے ہم مل کر اس کتاب کودیکھتے ہیں۔ ہم دیکھینگے کہ یہ کتاب کیسے لکھی گئی اور کس طرح سے ہمیںدی گئی۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

ایک طرح سے خدا کو طوفان سے تشبیح دی جا سکتی ہے۔ بعض لوگ اس تشبیح سے خوف زدہ ہیں اور بعض اس سےمحبت رکھتے ہیں۔ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ انہیں اس کے بارے میں کیا بتایا گیاہے اور وہ اس کے بارے میں کیا کرتے ہیں۔

آپ خدا کو نہیں دیکھ سکتے ہیں لیکن آپ مطالعہ کرسکتے ہیں کہ وہ کیا کرتا ہے۔ سبق نمبر 1 میں ہم نے سیکھا تھا کہ بائبل مقدس ہمیں خدا ، اس کی صفات اور اس کا انسان سے برتاوٴ کےبارے میں بتاتی ہے۔ اس سبق میں ہم بائبل مقدس پر غور کرینگے اور خدا کے متعلق چند باتوں کا مطالعہ کرینگے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

ہم جانتے ہیں کہ پنوکیو ایک محض کہانی ہے۔ لیکن اس میں ہمیں تصویر دکھائی دیتی ہے کہ جب خدانے انسان کو بنایا تو اس کے جزبات کیا ہونگے۔ اس نے انسان کو خوبصورتی سے بنایا اور اہم ترین بات یہ ہے کہ اسے آزاد مرضی دی۔

خدا نے انسان کو بنایا لیکن اسے لکڑی کے ٹکڑے سے نہیں تراشا۔ خدا نے انسان کو کیسے بنایا؟ اس نے انسان میں کیا خوبیان رکھیں؟ آیئے اب دیکھتے ہیں کہ خدا نے انسان کو کیسے بنایا اور اس نے ہمیں کیا ذمداری دی ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

خدا نے آدم اور حوا کو ایک خوبصورت باغ میں رکھا اور ہر چیز ان کے سپرد کی۔ اس نے انہیں اجازت دی کہ وہ ایک درخت کے سوا ہر درخت کا پھل کھائیں۔ پھر ان کا دشمن ابلیس ان کے پاس آیا اور ان سے کہا کہ اس درخت کا پھل کھائیں اور اس سے انہیں کچھ نہیں ہوگا۔ انہوں نے خدا کے برعکس اس کی بات پر بھروسہ کیا۔ انسان کو کامل پیداکیا گیالیکن نافرمانی کے سبب گناہ اس کی زندگی میں داخل ہو گیا۔ ہم گناہ کی تعریف کس طرح کر سکتے ہیں؟ گناہ کی سزا کیا ہے؟ کیا اس سےکوئی بچاوٴ ممکن ہے؟ اس سبق میں اس کا جواب ملےگا۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

ایک دوست نے مجھ سے کئی سوالات پوچھے۔ یسوع کون ہے؟ وہ کس طرح ایک ہی وقت میں خدا اور انسان ہو سکتے ہین؟ اگر وہ مر گئے تو مسیحی لوگ کیوں کہتے ہیں کہ وہ زندہ ہیں؟ اب وہ کیا کررہے ہیں؟

بہترین جواب مجھے خدا کا کلام بائبل مقدس میں سے ملا۔ اس سبق میں ہم انہیں سوالات کو دیکھینگے اور ان سوالات کے جوابات جاننے کی کوشش کرینگے جو میرا دوست جاننا چاہتا تھا۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

اس سبق میں آپ مطالعہ کرینگےنجات کی تعریف، نجات کی بنیاد، اور نجات کے نتائج۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

خدا کا روح صرف ایک ملک میں محسوس نہیں کیا جائیگا اور نہ ہی وہ صرف ایک قوم کی خدمت کریگا بلکہ وہ پوری دنیا کے لئے ہوگا۔ عید پنتکست کے دن پطرس نے بھیڑ سے کلام کیا جن میں کم از کم پندرہ گروہوں کے لوگ شامل تھے۔ سبق نمبر ۶ میں ہم نے نجات کا مطالعہ کیا تھا۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ہم روح القدس کے کام کے وسیلہ سے نجات پاتے ہیں؟ آیئےروح القدس اور ہمارے دلوں میں اس کے کام کا مطالعہ کرتے ہیں۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

وسیع معنوں میں کلیسیا سارے ایمانداروں سے بنتی ہے۔ اسے المسیح کا بدن کہا جاتا ہے۔ خدا روح القدس کے وسیلہ سےان ایمانداروں میں سکونت کرتا ہے۔ سبق نمبر 7 میں ہم نے روح القدس اور ایسے چند کاموں کا مطالعہ کیا تھا۔ ایک کام جس کا زکر ہم نے نہیں کیا تھا یہ ہے کہ روح القدس کلیسیا کو متحد کرتا ہے۔ اس سبق میں ہم مطالعہ کرینگے کہ کلیسیا کیا ہے؟ اسے کیا کرنا چاہیئے؟ اور اس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟ بائبل مقدس ہی اس کے بارے میں ہمیں درست جوابات دیگی۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

اس سبق میں روحوں کی دنیا کی قوتوں اور اس تحفظ کے بارے میں سیکھینگے جو ہمیں مسیح یسوع میں ایماندار ہونے کے سبب سے حاصل ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

بائبل مقدس سچی پیشنگوئی کا ایک وسیلہ ہے۔ اپنے کلام کے وسیلہ سے خدا ہمیں وہ سب کچھ دیتا ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے۔ قسمت جاننے کے لئے تاش کے پتوں کو پڑھنا یا کوئی اور کھیل کھیلنے کی ضرورت نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ سب کھیل اور جادو کی دیگر اقسام سے خدا نے منع فرمایا ہے۔

اگر آپ اپنے مستقبل کے بارے میں سوچتے ہیں اور جاننا چاہتے ہیں کہ یسوع کی دوسری آمد میں کیا ہوگا تو یہ سبق آپ کے لئےدلچسپ ہوگا۔ ہم مستقبل کی عدالت اور خداوند کی آمد کے وقت کے بارے میں مطالعہ کرینگے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

سبق نمبر 10 میں ہم نے مطالعہ کیا تھا کہ مستقبل میں ہم کیا کرینگے۔ اس سبق میں ہم مطالعہ کرینگے کہ دورِ حاضر میں ہمیں کیا کرنا چاہئے۔ خدا نے دس احکام پتھر کی تختیوں پر لکھ کراسرائیلیوں کے عظیم رہنما موسیٰ کو اپنے لوگوں کے لئے دیئے۔ اگرچہ یہ بہت پرانی شریعت ہے آج بھی اس کا اطلاق کیا جا سکتا ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

ہم نے سیکھا ہے کہ مسیحی ایماندار ہوتے ہوئے ہماری اولین زمہ داری خدا سے محبت رکھنا ہے۔ جیسے ہم نے سبق نمبر ۱۱ میں مطالعہ کیا تھا، ہم اس کے حکموں پر اس لیئے عمل کرتے ہیں کیونکہ ہم اس سے محبت رکھتے ہیں۔ اس لیئے خدا کے ساتھ ہمارا ایک رشتہ محبت کا ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

یہ کوئی اتفاق نہیں کہ کرنتھیوں کی پہلی کتاب کا تیرواں باب سے پہلے اور بعد کے ابواب ایمانداروں کے لئے خدا کی نعمتوں کے بارے میں ہیں۔ تیرواں باب جو محبت کے بارے میں ہے نعمتوں کے ابواب سے جڑا ہوا ہے کیونکہ محبت اور خدمت ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔

ہمارا خدا سے محبت ظاہر کرنے کا ایک طریقہ دوسروں سے محبت رکھنا اور ان کی خدمت کرنا ہے۔ آیئے دیکھتے ہیں دوسروں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں خدا کا کلام کیا فرماتا ہے۔

اس سبق میں آپ مطالعہ کرینگے کہ ہمارےتعلقات ان لوگوں کے ساتھ کیسے ہیں جو ہم پر اختیار رکھتے ہیں ،جو ہمارے ارد گرد ہیں اور جو ہمارے مخالف ہیں۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

یہ سبق ہمیں یہ سمجھنے میں مدد کریگا کہ ہم اپنے لئے کن چیزوں کے مقروض ہیں۔ اور خدا کی کیسے تابعداری کی جائے جو ہماری زندگیوں کا شمار اس وقت بھی اور ابدیت میں بھی کرنا چاہتا ہے۔ اس سبق میں ہم خودی کا انکار اور اپنے آپ کو پاک کرنے کا مطالعہ کرینگے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

ایک مسیحی پیدائش سے مضبوط نہیں ہوتا بلکہ خدا کو اپنے دل میں کام کرنے اور کئی سالوں میں ایک اچھا کردار بنانے کا موقع دیتا ہے۔ ایک لمبے درخت کی طرح وہ اپنی جڑوں کو گہرا اور مضبوط کر لیتے ہیں اور آندھی اور طوفان ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

کیا آپ ایک اچھا انسان بننا چاہتے ہیں وہ جو خدا پر ایمان رکھتا ہے اور ہر طرح کے حالات میں مضبوطی سے قائم رہتا ہے؟ ان سب کو ہم عمل میں لا سکتے ہیں جن کا ہم پہلے ہی مطالعہ کرچکے ہیں اور ایک درخت کے مانند لمبے ہو سکتے ہیں۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

یسوع نے اپنے شاگردوں سے وعدہ کیا تھا کہ جب اپنے باپ کے پاس واپس چلا جایگا تو وہ ان کے لئے ایک مددگار یعنی روح القدس بھیجے گا۔ اس روح القدس کی آمد عید پنتکوست کے دن ہوا۔ یہ سارا واقہ اعمال کی کتاب کے دوسرے باب میں ہے۔ اس وقت سے لے کر آج تک ہر ایماندار کے لئے یہ ممکن ہے کہ روح القدس سے معمور زندگی بسر کریں۔

اس سبق میں ہم سیکھینگے کہ روح سے معمور زندگی کا کیا مطلب ہے۔ ہم اس انعام کے بارے میں بھی کچھ سیکھینگے جو روح القدس کے معمور ہونے سے ملتی ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon
دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon
دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon