مسیحی اپنے معاشرے میں

اگر آپ یسوع المسیح کو اپنا شخصی نجات دہندہ کے طور پر قبول کر چکے ہیں تو پھر آپ اپنی زندگی میں گہری تبدیلیوں کا تجربہ کر چکے ہونگے۔ان تبدیلیوں میں سےیقیناًایک تبدیلی دوسروں کے لئے آپ کے طرزِعمل میں آئی ہوگی۔ہم سب ایک ہی مسیحی معاشرےکا حصہ ہیں اور ڈانلڈ سٹکلس کا یہ کورس ہمیں سکھاتا ہے کہ یہ معاشرہ صرف ایک رہنے کی جگہ نہیں بلکہ دوسروں کے ساتھ رزندگی بسر کرنے کایک روحانی طرزِعمل ہےاور خدا چاہتا ہے کہ ہم اس بات کا احساس کریں کہ دوسروں کے ساتھ سہی طرزِعمل سے زندگی بسر کرنا کتنا ضروری ہے۔

کمل کورس کی دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon تعارفی دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

اس سبق میں ہم معاشرے کا پس منظر اوراس کی انجیلی بنیاد کا مطالعہ کرینگے۔معاشرے کی روح مسیح کا بنیادی اصول ہےجنہوںنےہمیں ایک دوسرے سے محبت کرنا اور ایک دوسرے کی فکر کرنے کی تعلیم دی ہے۔

یہ سبق معاشرے کا تصور کو سمجھنے میں آپکی مدد کریگا۔ تب آپ واضح طور پر سمجھ سکینگے کہ مسیحی معاشرے کا حصہ ہونا کیسی شاندار بات ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

سبق نمبر 1 میں ہم نے معاشرے کی روح کے متعلق پڑھا تھا۔ اس سبق میں ہم دیکھینگے کس طرح آپ کا معاشرہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں اس روح کا اظہار کیا جا سکتا ہے۔ لیکن مطالعہ کے دوران یاد رکھیں کہ معاشرہ کسی جگہ سے بڑھ کر لوگوں کی ایک جماعت یا گروہ ہے۔ خواہ آپ جہاں بھی جائیں جب آپ المسیح کی گواہی دوسروں کو دیتے ہیں تو آپ اس معاشرے کا حصہ ہیں۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

اس سبق میں آپ سیکھینگے کہ آپ روحانی طور پر کس طرح بالغ ہو سکتے ہیں۔ بعض لوگ کئی برس کے بعد بھی مسیحیت میں بچے ہی رہتے ہیں۔ یہ خدا کا منصوبہ نہیں ہے۔ خدا چاہتا ہے کہ ہم بالغ ہوں۔ وہ چاہتا ہے کہ روحانی طور پر ہم" مسیح کے پورے قد کے اندازے تک" قدآور ہوجائیں (افسیوں 13:4)۔ تب ہم دوسروں کے ساتھ معاشرے میں ترقی کرنے کے قابل ہو سکینگے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

کیا کبھی دکاندار نے حیرانگی کا مظاہرہ کیا ہے جب آپ نے وہ اضافی روپے واپس کر دیئے ہوں جو اس نے غلطی سے دے دیئے تھے؟یا کیا آپ نے کسی دوسری طرح کوئی درست مسیحی رویہ اختیار کیاہے جب کہ آپ اس کے مخالف بھی کوئی کام کر سکتے تھے؟یہ معاشرے کی سچی روح کا مظاہرہ کرنے کی ایک مثال ہے۔ آپ دیانت داری کے حق میں لڑ رہے تھے۔

اس سبق میں ہم دیکھینگےکہ کسی بات کے حق میں کھڑے ہونے کا کیا مطلب ہے؟جب ہم ہمیشہ حق کے لئے کھڑے ہوتے ہیں تو ہم معاشرے میں قائم ہو رہے ہوتے ہیں۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

دو مرد ایک گڑھا کھود رہے تھے۔ ایک تیسرا شخص قریب سے گزرتا ہے اور پوچھتا ہے: "جناب آپ اس بیلچے کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟"۔ "میں بس ایک گڑھا کھود رہا ہوں"۔"اور آپ جناب کیا کر رہے ہیں؟"۔ "میں ایک خوبصورت اسکول تعمیر کر رہا ہوں"۔

کیا آپ پہلے شخص کی طرح ہیں یا دوسرے شخص کی طرح؟ کیا آپ ایک خوبصورت اسکول دیکھ رہے ہیں یا آپ کو محض کھودنے کیلئے مٹی نظر آ رہا ہے؟۔اس سبق میں ہم غور کرینگےاس بنیاد پرجس کے اوپر تعمیر کرنا ہے اوراس بنیاد کی تعمیر کے طریقے پر ۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

کسی ایسے شخص کے طورپر جانے جانا قابل تعریف ہےجوہر وقت یسوع کازکر کرتا رہتاہے۔ یہ بات واضح ہے کہ جن چیزوں کا ہم سب سے زیادہ زکر کرتے ہیں وہ ہمارے دل کے سب سے زیادہ قریب ہوتی ہیں۔

اس سبق میں آپ مطالعہ کرینگے یسوع کے بچپن پر۔ان کی خدمت پر اوران کے اثرات جوان کے دنیا میں رہتے ہوئے لوگوں پر ہوئی اور اب تک ہورہی ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

بائبل مقدس مسیحی کو نور اور نمک دونوں سے تشبیہ دیتی ہے۔ اس سبق میں آپ سیکھینگے کہ کس طرح آپ اپنے معاشرے کے لئے نور اور نمک ثابت ہو سکتے ہیں۔ آپ دیکھینگے کہ اپنے زہن کو المسیح میں اثر انداز کرکے آپ کوالمسیح کی محبت کو دنیا تک پہنچا نے میں کیسے مدد مل سکتی ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

کسی کا حصہ ہونا ہماری ایک بنیادی ضرورت ہے۔ کسی خاندان کا حصہ ہونا ہمیں تسلی اور تحفظ کا احساس دیتا ہے۔ جب آپ مسیحی بنتے ہیں تو آپ خدا کے خاندان کا حصہ بن جاتے ہیں۔ اس سبق میں آپ مطالعہ کرینگے کہ خدا کے خاندان یعنی ایمانداروں کا معاشرہ جس سے کلیسیا بنتی ہے اس کا حصہ ہونا کیا معنی رکھتا ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

دنیا کے تقریباً ہر ملک میں ریڈ کراس کام کر رہی ہے۔ وہ مدد یاہدیہ جات سے چلتی ہے۔ لوگ اس لئے مدد نہیں کرتے کہ انہیں بدلے میں کچھ ملیگا۔ وہ اس لئے مدد کرتے ہیں کیونکہ ان میں یہ خواہش پائی جاتی ہےکہ حادثہ یا مشکل میں دوسروں کی مدد کی جائے۔

یہی بات ہم پر صادق آتی ہے جب ہم معاشرے میں اپناحصہ ادا کرتے ہیں۔ ہم اپنا وقت، روپیہ اور صلاحیتیں اس لئے دیتے ہیں کیونکہ یہ درست اور اچھا ہے۔ اس سبق میں ہم سیکھینگے کہ ہم کس طرح معاشرے کی بہتر طور پر خدمت کے لئے اپنے آپ کو تیار کر سکتے ہیں۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

اس سبق میں آپ ایسے طریقوں کا مطالعہ کرینگے جن سے آپ کتاب ہزا میں سکھائے گئے اصولوں پر عمل کرتے رہیں۔ اہم ترین طریقہ روح القدس پر بھروسہ کرنا ہے۔ پولْس تیمتھیس کو بتاتا ہے: "ان باتوں پر جو تو نے سیکھی ہیں۔۔۔قائم رہ" (2 تیمتھیس 14:3)۔ روح القدس معاشرے میں قائم رہنے میں آپ کی مدد کریگا۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon
دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon
دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon