مسیحی کارکن

کلیسیا کا ایک حصہ ہونے کے ناتے آپ یہ جان سکتے ہیں کہ آپ خدا کے منصوبے میں کیسے شامل ہو سکتے ہیںاور یہ سیکھ سکتے ہیں کہ خدا کیسے آپ کو کلیسیا میں اس کی خدمت کے لئے تیار کریگا۔ میریان برنیٹ کا لکھا ہوا یہ کورس بیان کرتا ہے کہ خدا کس طرح کلیسیا کو اپنے منصوبے کے ارادے کے مطابق منظم کیا اور ہر ایک ممبران کو مسیح کے بدن کا حصہ بنایا۔ اس میں عملی تجاویز پیش کی گئی ہے کہ مسیحی کارکن کو کس قسم کا شخص ہونا چاہیئے اور اپنی نعمتوں کی تلاش اور تشکیل کرکے کس طرح کلیسیا کی خدمت کر سکتے ہیں۔ یہ کورس آپ کی مدد کریگا کہ آپ کس طرح کلیسیا کے رہنماوٴں کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں اور اپنے ارد گرد موجود لوگوں کی مدد کر سکتے ہیں۔

کمل کورس کی دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon تعارفی دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

جب آپ اس پہلے سبق کا مطالعہ کرینگے تو آپ دریافت کر سکینگے کہ آپ کے لئے خدا کا منصوبہ کیا ہے اور آج آپ اس دنیا میں اس کے کام کا حصہ کیسے بن سکتے ہیں؟ یہ سبق آپ کو یہ جاننے میں مدد کریگا کہ کون خدا کے خاندان کا حصہ ہے۔ اپنےخاندان کے لئے خدا کا کیا منصوبہ ہے اور دنیا میں انجیل کی بشارت کے لئے آپ کس طرح خدا کے منصوبے کا حصہ ہیں۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

وہ کیا چیز تھی جس نے ابتدائی کلیسیا کے ایمانداروں کو متحد کیا؟ یہ سبق آپ کی مدد کریگا کہ آپ ان وجوہات کی فہرست بنا سکیںکہ ابتدائی کلیسیا کے ایماندار کیوں اکٹھا ہوتے تھے۔ کلیسیا کس طرح دنیا میں یسوع کے کام کو جاری رکھتی ہے اور بیان کر سکیں کہ جب ایماندار اکٹھے ہوتے ہیں تو کیا ہونا چاہیئے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

خدا کا منصوبہ آپ ابھی دریافت کرنے والے ہیں کہ کلیسیا کے لئے خدا کا کیا منصوبہ ہے اور کلیسیا کے رکنوں کی کیا خدمات ہیں۔ یہ سبق آپ تین مثالوں سے کلیسیا کے بارے میں بیان کرنا سیکھینگے۔ آپ دریافت کرینگے کہ بدن کے سر کے طور پر المسیح کیا کرتے ہیں اورآپ کئی خدمات کی فہرست کیسے بنا سکتے ہیں جو ایماندار بدن کے رکن ہونے کی حیثیت سے انجام دیتے ہیں۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

ہر کسی کے پاس ایک ہی خدمت نہیں ہے۔ بعض لوگ منادی کرتے ہیں اور تعلیم دیتے ہیں تو بعض حکمت اور علمیت کا پیغام دیتے ہیں اور بعض خدمت اور خیرات کرتے ہیں۔ شائد آپ بھی ان باتوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ اس سبق میں موجود سچائیاں مسیح کے بدن میں آپ کے لئے خاص خدمت دریافت کرنے میں آپ کی مدد کریگی۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

اس سبق کے مطالعہ میں آپ دیکھینگے کہ بائبل مقدس مسیح کارکن ہونے کے بارے میں کیا فرماتی ہے۔یہ سبق آپ کی مدد کریگا کہ آپ مسیحی کارکن کی صفات بیان کر سکیں۔ اپنی خدمتی نعمتوں کی تشکیل میں مدد کے لئے کئی باتوں کے بارے میں بتا سکیں اور ایسا شخص بننے کا ارادہ کر سکیں جسے خدا اپنے کارکن کی حیثیت سے استعمال کرسکتا ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

اس سبق میں آپ سیکھینگے کہ خدا مختلف لوگوں کو مختلف نعمتیں کیوں دیتا ہے۔ یہ سبق آپ کی مدد کریگا کہ آپ بیان کرسکیں کہ مسیحی کارکنوں کے آپس میں کیسے تعلقات ہونے چاہیئے۔ اس نتیجے کی وضاحت کرسکیں جو ایمانداروںکو حاصل ہوتا ہے جب وہ مل کر کام کرتے ہیں اور بدن کے رکن کی حیثیت سے ہر شخص کی اہمیت کو سراہ سکیں۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

یہ سبق آپ کی مدد کریگا کہ آپ اس محبت کا بیان کر سکیں جو مسیحی کارکن کو رکھنی چاہیئے۔ آپ سیکھینگے کہ وہ الٰہی محبت کہاں سے آتی ہے اور اس کی ضرورت کیوں ہے؟

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

یہ سبق آپ کی مدد کریگا کہ آپ سمجھ سکیں کہ کلیسیا میں رہنماوٴں کی ضرورت کیوں ہے؟ کس طرح کے رہنما ہوتے ہیں اور آپ ان کے ساتھ کیسے کام کر سکتے ہیں تاکہ کلیسیا کے لئے خدا کے خوبصورت منصوبے پورے ہو سکیں۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

شاید آپ نے اپنے آپ سے پوچھا ہو کہ مسیحی کارکن کا مستقبل کیا ہے۔ یہ سبق اس سوال کے جواب میں مدد کریگا۔ اس سبق میں پیش کردہ سچائیاں آپ کو خداوند کے کام کے لئےتحریک بخشیں اور آپ کے دل کو خوشی سے معمور کریں۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon
دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon
دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon