بائبل مقدس کی اخلاقیات

اکثر ہم چیزوں کے بارے میں سوچتے ہیں جو ایک مسیحی ہونے کے باعث ہم نہیں کر سکتے۔ لیکن راست باز زندگی بسر کرنے کا سبب وہی ہونا چاہیئے جو یسوع نے بتایا ہے"پاک ہواس لئے کہ میں پاک ہوں" (1 پطرس 12 : 1 )۔ جان اور سارا مائلز کا لکھا ہوا یہ کورس ان اصولوں کے وجوہات کی وضاحت کرتا ہے جن کو اس لئے بنایا گیا تھا تاکہ وہ ایمانداروں کے لئے خدا کی خدمت کرنے میںخوشی کا باعث بنے اور وہ پاک ہوجائیں جیسے خدا پاک ہے۔

کمل کورس کی دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon تعارفی دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon


یہ جاننا کہ آپ کچھ اہم ہیں یہ باطنی طور پر اچھا احساس بخشتا ہے۔ یہ آپ کے کام میں بھی مدد کرتا ہے۔

بائبل مقدس ایک شخص کے بارے میں بتاتی ہے جس کا نام جدون تھا اور وہ اپنے آپ کو ایک غیر اہم شخص سمجھتا تھا۔ وہ اپنے دشمن سے چھپ رہا تھا جو اس کے ملک پر قبضہ کر رکھا تھا۔ جب جدون نے اپنے لوگوں کے لئے ساری امید کھو دی تو خدا نے اسکی حوصلہ افزائی کے لئے ایک فرشتہ بھیجا۔ فرشتہ نے یہ پیغام دیا "اے بہادر اور طاقتوار انسان۔ خداوند تیرے ساتھ ہے" (سلاطین 12:6)۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

کئی ممالک میں یہ کہاوت مشہور ہے کہ "جیسا باپ ویسا بیٹا"۔ خاندانوں میں دلچسپ بات ہے کہ وہ ایک جیسے ہیں۔ یہ سبق ہمیں یاد دلاتی ہے کہ جیسے بچہ اپنے باپ کو دیکھ کر اس کی نقل کرتا ہے اسی طرح ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے آسمانی باپ کو دیکھیں کہ وہ کیا کرتا ہے تاکہ ہم اس جیسا بن سکیں۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon


کیا آپ سائیکل چلانا جانتے ہیں؟ اگر آپ نے سیکھا ہے تو آپ کو یاد ہوگا کہ سیکھتے وقت کئی کام ایک ہی وقت میں کرنے پڑتے ہیں۔ آپ کو پیڈل چلانے پڑتے ہیں اور ہینڈل کو سمبھالناپڑتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ توازن قائم رکھنا پڑتا ہے اور سڑک کے قوانین کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔ یہ وہ کام ہیں جنہیں ایک ماہر سوچے بغیر کرتا ہے۔ لیکن آپ انہیں سیکھتے وقت نہیں کر سکتے۔

یہ سبق آپ کو دکھاتا ہے کہ خدا جو ماہر ہے آپ کو اس کی طرح بننے میں مدد کر سکتا ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon


جب ہمیں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا ہو توہمیں ان اشاروں کے قوانین کے امتحان پاس کرنا ضروری ہے جو ہمارے لئے جاننا ضروری ہے۔ ایک ملک کی کتاب کا نام ہے "سڑک کے قوانین"

تمام انسانوں کے خالق کے بھی اصول ہیں۔ اس کی خواہش ہے کہ اس کے فرزند اس کے تمام قوانین کو جانیں اور ان کی پیروی کریں۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے موسٰی اور اپنے بیٹے یسوع المسیح کے وسیلہ سے اپنے قوانین ہم پر ظاہر کیئے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

بائبل مقدس کوئی جادو شے نہیں ہے جو ہر فیصلے سے متعلق ہاں یا نہیں بتائے۔ یہ رہنما ہے جسے ہم استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ خدا نے ہمیں فیصلے کرنے کا حق دیا ہے۔ وہ ہمیں اپنے فرزندوں کی طرح سمجھتا ہے نہ کہ غلاموں کی طرح جن پر حکم چلایا جاتا ہے۔

اس سبق میں ہم کتاب مقدس کے اصولوں یا معیاروں پر غور کرینگے۔ یہ اصول زندگی کے مشکل مصلوں میں ہمارے مدد کر سکتے ہیں۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

انسان سمجھتے ہیں کہ وہ اپنی زندگی کو بسر کرنا جانتے ہیں۔ لیکن وہ اپنی واضح ترین چیزوں مثلاً زہن اورجزبات حتیٰ کہ جسم کے کاموں سے بھی پورے طور پر واقف نہیں ہیں۔ لیکن وہ جس نے تمام انسانوں کو بنایا ہے وہ انہیں سمجھتا ہے۔ اس نے مناسب طور پر زندگی بسر کرنے کے لئے ہدایات اور مشورے دیئے ہیں۔ بعض وقت لوگ سمجھتے ہیں کہ خالق جو کچھ کہتا ہے وہ نامعقول اور عجیب ہے۔ لیکن کیا خدا کو یہ معلوم نہیں کہ ہمارے لئے بہتر کیا ہے؟

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

کلیسیاء المسیح کا بدن ہے اور یسوع بزات خود سر ہے۔ ہم مسیحی اس بدن کے حصے ہیں ۔پولس رسول 1 کرنتھیوں 12 باب میں یہ ظاہر کرتا ہے کہ کیسے ہر ایک حصہ ایک دوسرے کے لئے اہم ہے۔ کیسے ہر ایک حصہ ایک دوسرے کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ کیسے سارے دکھ باٹتے ہیں اور اکٹھے رہتے ہیں۔

اس سبق میں ہم دیکھینگے کہ کیسے محبت کا قانون کلیسیاء میں خدمت اور خدمت گزاری کے اصولوں کے زریعے لاگو ہوتا ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

آپ کیا کرینگے اگر آپ نے اپنے دوست سے اتنا ادھار لیا ہو کہ آپ واپس نہ کر سکیں ۔ افریقہ کے ایک علاقے میں قرض عدا کرنے کا ایک بہت آسان طریقہ تھا۔ سارے قرض کے معافی کے لئے نمک کا ایک تھیلا کافی تھا۔ دنیا کو نمک کی ضرورت ہے جو ہم انہیں دے سکتے ہیں۔ ان کو ہماری روشنی اور ہمارے پیغام کی ضرورت ہے۔ ہمارا مقصد زندگی میں خدا کے فضل اور انصاف کو دنیا میں پیش کرنا ہے تاکہ دنیا جانے اور بچ جائے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon
دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon
دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon