شخصی بشارت

خوش خبری کو ہر جگہ لوگوں تک لے جانےمیں یسوع ہمارے لئے ایک نمونہ ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ہم جہاں کہیں بھی ہوں ان کی خوشخبری کو پھیلائیں۔ جین بپتستہ ساوادوگو کا لکھاہوا یہ کورس بشارت کی حقیقی نوعیت کو سمجھنے میں آپ کی مدد کریگا۔ اس کورس کے اصولوں کو جان کر یہ آپ کو اس قابل بنائیگا کہ اپنے اردگرد کے لوگوں کو بڑے یقین کے ساتھ مثبت انداز میں المسیح کے بارے میں بتا سکیں۔

کمل کورس کی دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon تعارفی دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

اگر آپ ایک گھر بنانا چاہتے ہیں تو آپ کا پہلا قدم کیا ہوگا؟ اس سے پہلے کہ آپ کام کا آغاز کریں آپ کے پاس گھر کا ایک نقشہ ہونا چاہیئے۔

عہد عتیق میں ہم پڑھتے ہیں کہ خدا نے اپنے لوگوں سے کہا کہ وہ اس کی پرستش کےلئے ایک گھر کی تعمیر کریں۔ اس نے انہیں ایک نقشہ دیا۔ جب انہوں نے خدا کی تابعداری کی تو عمارت کامیابی سے مکمل ہوئی اور خدا خوش ہوا۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

ہوسکتا ہے کہ آپ کو وہ وقت بھی یاد ہو جب آپ کو نوکری کیلئےتربیت دی جارہی تھی۔ آپ نے سب کچھ ایک دن میں نہیں سیکھا تھا۔ جو کچھ آپ نے سیکھا تھا اس کو عملی طور پر کرنا شروع کیا اور آخر کار آپ اس قابل ہو گئےکہ اپنے کام کو بہتر طور پر کرنے لگے۔

مسیح کی گواہی دینا بھی ایسا ہی ہے۔ جب آپ دوسروں کو المسیح کے متعلق بتاتے ہیں تو بہت سی باتیں سیکھتے ہیں۔ اس سبق میں ہم سیکھینگے کہ المسیح کی خاطر روحیں جیتنے کے لئے ہمیں کس قسم کی تیاری کی ضرورت ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

ایک افریکی کہاوت ہے "ایک ہاتھ سے کبھی بھی گھر نہیں بنا سکتے"۔ بائبل میں لکھا ہے "تہری ڈوری جلد نہیں ٹوٹتی (واعظ 12 : 4) ۔

یہ کہاوتیں درست ہیں۔ گھر بنانےکے لئے بہت سے ہاتھوں کا ہونا ضروری ہے۔ ایک مستری تمام کام نہیں کرستا۔ المسیح نے فرمایا "میں اپنی کلیسیا بناونگا۔ " لیکن المسیح نے اس زمہ داری کوپورا کرنے کے لئے ہمیں بلایاتاکہ ہم ان کے ساتھ کام کریں۔ ہم میں سے ہر ایک کا اس کام میں حصہ ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

ہم شمولیت کی ضرورت کے متعلق گفتگو کر چکے ہیں۔ اب ہم دیکھینگے کہ شمولیت کا یہ تجربہ کس طرح حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہ تجربہ ہم ان باتوں کی گواہی دینے سے حاصل کر سکتے ہیں جو المسیح نے ہمارے لئے کی ہیں۔ ہم کس طرح ایسی خوشخبری کو اپنے تک محدود رکھ سکتے ہیں؟ ضرورت ہے کہ ہم خوشخبری کو دوسروں تک پہنچائیں اور انہیں بھی شریک کریں۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

ہمارے ارد گرد ضرورت بہت بڑی ہے۔ لوگ المسیح کو جانے بغیر مر رہے ہیں۔ امید ہے کہ یہ سبق آپ کی آنکھیں کھول دیں تاکہ آپ شخصی بشارت کی ضرورت کو دیکھ سکیں اور خوشخبری کو دوسروں میں باٹیں۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

ایک کہاوت ہے "پرہیز علاج سے بہتر ہے"۔ جس قدر ہم رکاوٹوں کے متعلق زیادہ جانینگے اسی قدر ہم ان پر غالب آنے کے قابل ہونگے۔ گزشتہ سبق میں ہم نے خوشخبری کو پھیلانے کی چند ضروریات پر غور کیا۔ اب ہم دیکھینگے کہ خوشخبری کو پھیلاتے وقت چند رکاوٹوں پر کس طرح غالب آیا جا سکتا ہے۔ یاد رکھیں کہ خدا ناممکن کو ممکن بناتا ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

تمام لوگ مختلف ہوتے ہیں جو کچھ ایک ملک میں اثر انگیز ہے وہ دوسرے ملک میں کار آمد نہیں ہوتا ہے۔ اکثر ہمیں کسی شخص کے ساتھ کئی مختلف طریقے استعمال کرنے پڑتے ہیں۔ جب ہم شخصی بشارت کےطریقے کی بات کرتے ہیں تو اس سے ہمارا مقصد وہ اقدامات ہیں جو ہم ایک شخص کو المسیح کے پاس لانے کے لئے کرتے ہیں۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

کیا آپ کسی ایسی گلی یا عمارت کو جانتے ہیں جو کسی کے احترام کے لئے اس کے نام سے منسوب کی گئی ہو؟ ایسا اس لئے کیا گیا ہے تاکہ ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے۔ ان کی عزت افزائی اس لئے کی جاتی ہے کیونکہ انہوں نے اپنے لوگوں یا قوم کی مدد کے لئے کوئی کام کیا ہوتا ہے۔ یہ سب عظیم اور بلا قیمت انعامات ہیں۔ کوئی تنخواہ اس عزت کے مد مقابل نہیں ہو سکتی۔ پھر بھی تمام انعامات ایک روز ختم ہو جائینگے۔ لیکن جو انعامات خدا کے طرف سے آتے ہیں وہ ہمیشہ کے لئے ہوتے ہیں۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon
دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon