بائبل مقدس کا مطالعہ کیسے کیا جائے

جب ایک مرتبہ ہم اپنی زندگی کے لیئےخدا کے منصوبے کی پیروی کا فیصلہ کرتے ہیں تو ہم نہ صرف اپنی زندگی اور کردار کو المسیح کے نمونے کے مطابق ڈھالنے کے زمدار بن جاتے ہیں بلکہ ہمارا فرض بن جاتا ہے کہ ہم المسیح کے محبت دوسروں کے ساتھ بانٹیں تاکہ ان کی زندگیاں بھی تبدیل ہوں۔ بائبل مقدس کے مطالعہ کے دوران جو خدا ہم پر روح القدس کے وسیلہ سے ظاہر کرتا ہے اس کی پیروی کرنے سے ہم اپنی زمداریاں پوری کر سکتے ہیں۔ ٹامس مفوری کا لکھا ہوا اس کورس میں ان لوگوں کے لیئے بہت سے ضروری بصیرت ہیں جو اپنا بائبل کا مطالعہ کو بہتر ترتیب دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

کمل کورس کی دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon تعارفی دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon


جب آپ حکمت حاصل کرنے اور خدا کا علم حاصل کرنے کیلیئے مطالعہ کرتے ہیں تو آپ کو سخت محنت کرنی ہوگی اور کتاب مقدس کی گہری تحقیق کرنی ہوگی جس طرح آپ زمین کے اندر پانی کیلیئے کرتے ہیں۔ جب آپ بائبل مقدس کے مطالعہ کیلیئے محنت کرتے ہیں تو آپ کو زندگی بخشنے والا پانی ملیگا۔
زندگی کے پانی کے اس تجربے کیلیئے لازم ہے کہ انسان ہر روز بائبل مقدس کا مطالعہ کرتا رہے۔ یہ سبق ہمیں بتاتا ہے کہ بائبل مقدس کا مطالعہ کیوں کیا جائے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon


اگرچہ ہم بائبل مقدس کو پورے طور پر نہیں سمجھتے تاہم ہم اسے پڑھنے سے برکت اور ہدایت حاصل کر سکتےہیں۔ لیکن بائبل مقدس کی علم کی پوری خوشی صرف سنجیدہ مطالعہ سے حاصل ہوتی ہے۔
چنانچہ ہمیں بنیادی معلومات کی ضرورت ہے۔ اس سبق میں ہم بائبل مقدس کی تحریر، اس کے مرکزی خیالات، اتحاد اور تقسیم کے بارے میں سیکھینگے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon


جب آپ کسی سے بات کرتے ہیں تو آپ چاہتے ہیں کہ وہ شخص آپ کی بات کو سمجھے۔ پس آپ اظہار کیلیئے ایسا طریقہ منتخب کرتے ہیں جو بہترین طور پہ آپ کے خیالات کو واضح کرے۔ گفتگو کی طرح ادب یا تحریر بھی اسی وقت موتر ثابت ہوتی ہے جب لکھنے والا اپنے خیالات کو واضح طور پر پیش کرتا ہے۔
بائبل مقدس کے لکھنے والوں نے اپنے الفاظ کو چنا اور اس طرح ترتیب دیا کہ وہ ان کے مقاصد کے مطابق ہوں۔ اس بات کا مطالعہ کرنا کہ لکھنے والے کس طرح اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں آپ کیلیئے بائبل مقدس کے مطالعہ میں مددگار ثابت ہوگا۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

اب جبکہ ہم بائبل مقدس کے مطالعہ کے وجوہات اور مختصر طور پر بائبل مقدس کے بارے میں بیان کر چکے ہیں اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم بائبل مقدس کے مطالعہ کے طریقے کو زیر بحث لائیں۔ اس سبق میں ہم ان باتوں کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں جو آپ کو مطالعہ کے لیئے تیار کرینگی۔ شاید آپ سوچتے ہوں کہ بائبل مقدس کا مطالعہ ایک ناممکن کام ہے۔ لیکن کسی بھی دوسرے کام کی طرح اگر آپ اسے کرنا جانتے ہیں اور اسے چھوٹے حصوں میں تقسیم کریں تو آپ بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon


شاید بائبل مقدس کی چند پسندیدہ آیات پر روحانی رہنمائی اور نشونما آسان معلوم ہوتی ہے۔ لیکن ہمیں المسیح کے پورے قدوقامت (افسیوں (13:4 تک پہنچنے کیلیئے خدا کے کلام کی پوری خوراک کی ضرورت ہے۔ اس ہدف تک پہنچنے کیلیئے لازم ہے کہ ہم ہر روز زندہ دلی سے خدا کے کلام میں سے خوراک کھائیں۔
ہماری مسیحی زندگی کو بہتر سمجھنے کیلیئے ہمیں ضرورت ہے کہ ہم اس بات کا مطالعہ کریں کہ بائبل کی ہر انفرادی کتاب خدا کے بارے میں کیا کہتی ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

جب کبھی آپ کو اپنی مسیحی زندگی کے متعلق کوئی بات سمجھ نہ آئے آپ اس مضمون پر موضوعاتی مطالعہ کر سکتے ہیں۔ شاید آپ ایمان کی زندگی بسر کرنے کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ شاید آپ کو روح القدس کی بپتسمہ کی ضرورت ہو۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ المسیح میں کون ہیں؟ آپ ایک پاکیزہ زندگی کس طرح بسر کر سکتے ہیں؟ کوئی بھی مضمون ہو اس کا مطالعہ آپ کو اپنے لیئے خدا کے منصوبے کے بارے میں مزید بتائیگا۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ خدا نے بائبل مقدس کے کئی اسباق کو کہانی کی شکل میں محفوظ رکھا ہے۔ان کہانیوں کے کردار اصل لوگ ہیں جن کو انہی مسائل کا سامنا تھا جو ہمیں درپیش ہیں۔ موسٰی داود اور پترس جیسے خدا کے لوگوں نے غلطیاں کیں اور ان غلطیوں سے سبق حاصل کیا۔ اب ہم ان کے بارے میں پڑھ سکتے ہیں اور ان کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ نیز ہم ان کے فطوحات کے بارے میں پڑھ سکتے ہیں اور اپنے ایمان کو مضبوط کر سکتے ہیں۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon

جوں جوں آپ خدا کے کلام کا اطلاق اپنی زندگی پر کرتے ہیں ابلیس آپ کے خلاف لڑیگا۔ وہ آپ کو حوصلہ شکن کرنا چاہتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ آپ خدا پر شک کریں۔ وہ آپ کے اندر روحانی لڑائی پیدا کرتا ہے۔یسوع نے ہمیں سکھایا کہ ہمیں روحانی لڑائی میں کیا کرنا ہے۔ خدا کے کلام کو جب آپ اپنے دل میں رکھتے ہیں تو یہ پاکیزگی، شفا اور فتح کا باعث بنتا ہے۔

سبق ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon
دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon
دستاویز ڈاﺅن لوڈ کریں /دیکھیں icon