گلوبل ریچ میں خوش آمدید
گلوبل یونیورسٹی عالمی رسائی ہے
ہر ایماندار کےلئے مفت سسٹمیٹک ٹریننگ مہیا کرتے ہیں۔
Globalreach.org میں مفت بشارت، شاگردی اور تربیتی وسائل بے شمار زبانوں میں موجود ہیں۔یہ کورسز خدا کے کلام میں سے بہترین تعلیمات مہیا کرتے ہیں اور یہ پوری دنیا کے بہت سے ممالک میں بائبل کی تربیت کےلئے بنیاد ہیں۔
ہر ماہ، 170ممالک سے زائد میں ایماندار ہزاروں کورسز کو ڈاﺅن لوڈ کرتے ہیں۔ان کورسز کو افراد، چھوٹے گروپ ، سنڈے سکول کی کلاسز، بائبل سکول اور پادری صاحبان اور دیگر عام لوگ استعمال کرتے ہیں۔ اور ان سب ایمانداروں کے ذہن میں ایک ہی مقصد ہے: کہ وہ خدا کے کلام میں اپنے علم اور ادراک کو فروغ دیں۔
زیادہ تر کورسز پرنٹ دستاویزات کی صورت میں دستیاب ہیں۔ ہم آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ جتنی چاہے کاپیاں تیار کریں۔کچھ کورسز آڈیو اور وڈیو فارمیٹس میں بھی دستیاب ہیں۔
ان وسائل کو 120زبانوں میں حاصل کرنے کےلئے یا آج اپنے چرچ یا گھر میں ڈیسائپل شپ اور ایوینجل ازم کےلئے سٹدی سنٹر کھولنے کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کےلئے برائے مہربانی گلوبل یونیورسٹی سے رابطہ کریں۔
مزید معلومات کےلئے، گلوبل یونیورسٹی میں اوینجل ازم اور ڈیسائپل شپ کے سکول کو کال کریں: 1.800.443.1083
خاص کورس
یسوع کی شناخت کے بارے میں سیکھنے کےلئے سب سے بہترین جگہ بائبل ہے۔ یہ کورس، جسے ایلٹن جی ہل نے تحریر کیا اور لیوس جیٹر واکر نے تشریح کیا، یسوع کی زندگی کو اس کی پیدائش سے شروع کر تے ہوئے اور اس کی آمد ثانی کے بارے میں کی جانے والی پیشن گوئیوں کو جاری رکھتے ہوئے واضح طورپر بیان کرتا ہے۔ اس کورس کے آخر میں مطالعہ کرنے والے کےلئے یسوع کے ساتھ گفتگو کرنے کا دعوت نامہ ہے۔